تازہ ترین

کٹرہ میں عقیدتی گانوں کے مقابلہ کا افتتاح

سیاحت ریاستی معیشت کیلئے ریڈھ کی ہڈی:چیئر مین جموں کشمیر بنک

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 کٹرہ//جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے آج آل انڈیا عقیدتی گانے کے مقابلے کا افتتاح نوراترا فیسٹول2018یوگ آشرم کمپلیکس کٹرا میں روایتی چراغ جلاتے ہوئے کیا ۔اس موقعے ڈائریکٹر جے کے بنک ڈی کے پندوپ ،چیئرمین ڈیوشنل سانگ کمیٹی و پریذیڈنٹ ہوٹل ایسوسی ایشن کٹرہ راکیش وزیر بھی موجود تھے تقریب میں چیئرمین پی ایچ ڈی سی سی آئی وکرانت کتھیلیا ،یوگ آچاریہ سوامی ہوگانند،بالی ووڈ سے معروف گلو کار دلجان ،ایس ڈی ایم کٹرا اشوک شرما ،سی آر پی ایف کمانڈنٹ جتندر گپتا ،سی ای او کٹرا ڈیولپمنٹ اتھارٹی جگدیش مہرا اور ایڈیشنل ایس پی نریش سنگھ بھی شریک ہوئے چیئرمین جے کے بنک پرویز احمد جو اس موقعے پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شریک تھے نے سبھی کو نوراترا فیسٹول پر نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ مقدس ایام ہمیں صبر وشکر سکھاتے ہیں نہ صرف ہماری سوچ بلکہ ہماری ذہنوں ،جسم اور روح کو تازگی بخشنے کا ذریعہ بنتے ہیں ۔انہوں نے شرائن بورڑ ،محکمہ سیاحت اور دیگر تمام متعلقین کی اس تہوار کو ہر برس کامیابی سے منعقد کرنے کی کاوشوں کی سراہنا کی ۔انہوں نے کہاکہ شرائن بورڑ کی متواترکوششوں سے کٹرا کو عالمی سیاحتی نقشے پر لانے میں مدد ملی ہے چیئرمین نے مزید کہاکہ ’’سیاحت ریاستی معیشت کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے  اور میں تمام متعلقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ ایسے مواقع پیدا کریں اور ایک مکمل مذہبی سفر کا سرکٹ تیار کرکے کٹرہ شرائن کے درشن کرنے والے شردھالوئوں کو دیگر مقامات اور مندروں کو جانے میں بھی رغبت ہواور انہیں ادھمپور،ڈوڈہ،کشتوڑ اور دیگر اضلاع کے ان اہم مذہبی مقامات کا دورہ کرنے میں مدد ملے انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں مختلف سطحوں پر سیاحت کو فروغ دیا جاسکتا ہے جیسے کہ پلگرم ٹورازم ،صحت ،ایڈونچر تورازم میں مزید وسعت تلاش کی جاسکتی ہے اسکے علاوہ لاکھوں لوگوں کو ریاست کی سیاحت کی طرف راغب کرنے سے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عقیدتی گانوں کا مقابلہ کے انعقاد سے ملک بھر سے میوسیقی کی دنیا سے وابستہ شخصیات یہاں اتشریف لائیں گی اور ملک بھر میں گلوکاری کے شعبے میںصلاحیت کو فروغ ملے گا ساتھ ہی ریاست جموں وکشمیر کی ثقافت کو بھی فروغ دینے میں اس سے کافی مدد ملے گی تقریب کے اخیر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز احمد نے کہاکہ ویشنو دیوی بھون اور اس راستے پر قائم جے کے بنک کی شاخوں کو بینکنگ اوقات کے بعد بھی کام کرنے کیلئے کہا گیا ہے تاکہ شردھالوئوں کو مدد مل سکے ۔انہوں نے کہاکہ جے کے بنک ماتاویشنو دیوی پلگرم کیلئے رجسٹریشن کی سہولیات فراہم کرنے کا خواہا ں ہے جس طرح وہ امرناتھ یاتریوں کیلئے فراہم کرتا ہے ۔ گانوں کے مقابلے کے پہلے ورز سشمتا ساکنہ جموں نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ خوشی شبھ ساکنہ چھمبا ہماچل پردیشن نے دوسری اور سمت بھلا اور مہندر سونی ساکن جموں نے تیسری پوزیشن حاصل کی مہمان خصوصی نے 10شرکاء میں نقد انماعامات تقسیم کئے جن میں 4بیرون ریاست سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ6شرکاء مقابلہ کا تعلق ریاست جموں وکشمیر سے ہے