تازہ ترین

بانڈی پورہ میں خاتون کی پراسرار موت کا معاملہ

لواحقین کے احتجاجی کے بعد پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں تین بچوں کی ماں کی جھلس کر ہلاکت کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ خیال رہے کہ تین بچوں کی ماں کی جھلس کر ہلاکت کے خلاف خاتون کے لواحقین اور ساتھی ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس واقعے میںخاتون کے سسرال والے ملوث ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں صنف نازک کے خلاف بڑھتے تشدد کے واقعات کے بیچ بانڈ ی پورہ کے اہم شریف علاقے میں گزشتہ دنوں ایک اور واقعہ رونما ہوا جس دوران تین سال بچوں کی ماہ ریحانہ گلزار کی جھلس کر موت واقع ہوئی ۔ تین بچوں کی ماں جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ محکمہ طب میں ملازم تھیں،کے لواحقین اور ساتھی ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئے تھے جس دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ مہلوک خاتون کی موت میں ان کے سسرال والے ذمہ دار ہیں جنہوں نے مہلوک خاتون کو زندہ جلا دیا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ احتجاجی مظاہروں اور لواحقین کے الزام کے بعد پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے اور اس واقعہ کے حقائق کو جلد از جلد سامنے لانے کے احکامات صادر کئے ، معلوم ہوا ہے کہ ضلع پولیس نے اب معاملے کی تحقیق کے لئے ڈی ایس پی کی نگرانی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم کرلی ہے۔