تازہ ترین

سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا احیائے نو

پرنسپل سیکریٹری خزانہ کی صدارت میں میٹنگ میں غور

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری نے جے اینڈ کے سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جے کے ایس پی ڈی سی ایل ) کے افسران کی ایک میٹنگ طلب کر کے کارپوریشن کے مالی نظام کے احیائے نو پر تبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری بجلی ہردیش کمار ، کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ دیگر کئی افسران بھی موجود تھے ۔ میٹنگ میں کارپوریشن کے مالی نظام کے احیائے نو کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں قرضوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی شامل ہے ۔ میٹنگ میں کارپوریشن کے قیام کے موقعہ پر محکمہ بجلی کی جانب سے منتقل کئے گئے ٹوکن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری خزانہ نے موقعہ پر ہی کئی احکامات صادر کر کے ان پر عمل درآمد کی ہدایت دی ۔