تازہ ترین

مزید خبرں

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری

 یقینی بنانے کی ہدایت 

جموں //گورنر انتظامیہ نے تمام محکموں میں ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری روزانہ بنیادوں پر گورنر سیکرٹریٹ کو بھیجی جاتی ہے۔ سرکیولر میں تمام اِنتظامی سیکرٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں نوڈل افسروں کو متحرک رہنے کے احکامات دیں۔
 

بچیوں کا بین الاقوامی دِن

 گورنر کا پیغام تہنیت

عظمیٰ نیوز 
 
سری نگر//گورنر ستیہ پال ملک نے بچیوں کے بین الاقوامی دِن پر ریاست کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ برتے جارہے اِمتیازی سلوک کے خلاف بین الاقوامی کوششوں میں اپنا رول ادا کریں۔اُنہوں نے بچیوں کو تعلیم ، مقوی غذا ،آئینی حقوق ، طبی نگہداشت اور تشدد سے حفاظت فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔گورنر نے کہا ہے کہ ہمیں جنسی تفاوت کے خلاف کام کرنا چاہیئے اور بچیوں کو بااختیار بنانے کے لئے مناسب اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
 

 سوستھ بھارت یاترا

کمشنر فوڈ سیفٹی نے انتظامات کا جائیزہ لیا 

سرینگر //کمشنر فوڈ سیفٹی ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار نے آج افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے سوستھ بھارت یاترا 2018 کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں نوڈل افسر ، سٹی انچارجز اور دیگر منسلک محکموں کے افسران موجود تھے ۔ یاترا قومی سطح کے سوستھ بھارت ابھیان کا ایک حصہ ہے جس میں لوگوں کو تندرستی ، جسمانی نشو و نما ، صحت و صفائی ، جسمانی وزن برقرار رکھنے ، تناؤ سے بچاؤ کے طریقے ، تمباکو و نشیلی ادویات و شراب پینے کی بُری عادتوں سے بچنے کے تدابیر سکھائے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ بہتر غذایت اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے طریقے بھی اس یاترا کے دوران لوگوں کو بتائے جائیں گے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ملکی سطح پر 60 فیصد موتیں نان کمیونی کیبل بیماریوں کی وجہ سے واقع ہوتی ہیں جنہیں زیادہ چربی کے استعمال میں کمی لانے ، نمک اور چینی کے کم استعمال اور لوگوں کو تندرستی کے بارے میں جانکاری دینے سے روکا جا سکتا ہے ۔ کمشنر نے مزید کہا کہ فوڈ سیفٹی ایک اہم معاملہ جسے قومی سطح پر فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈارڈ اتھارٹی آف انڈیا ملک بھر میں عمل کرانے کیلئے ان تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں ۔ یاترا کے انعقاد کے بارے میں کمشنر نے کہا کہ یاترا پربھات فیری سے شروع کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ایک سائیکلو تھون رنچن سپورٹس سٹیڈیم ، سکال زنگلنگ مارکیٹ سے شروع ہو کر سونہ مرگ کی طرف روانہ ہو گا ۔ یاترا صبح دس بجے لیہہ مارکیٹ گیٹ سے 16 اکتوبر 2018 کو شروع ہو گی اور ریاست کے مختلف مقامات جن میں لیہہ ، گاندر بل ، بارہمولہ ، کپواڑہ ، سرینگر ، پلوامہ ، اننت ناگ ، رام بن ، اودھمپور ، جموں ، سانبہ اور کٹھوعہ سے گذر کر اختتام پذیر ہو گی ۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر فوڈ سیفٹی کشمیر کرنل ایس کے بھجناریہ اور نیشنل ہیلتھ مشن اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے نمائیندے بھی موجود تھے ۔ 
 

ماحولیات کے بارے میں قومی ورکشاپ 

پرنسپل چیف کنزرویٹر نے ریاست کی نمائندگی کی 

نئی دلی//پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس ( پی سی سی ایف) سریش چُگ نے ریاست کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک ڈیلی گیشن کی سربراہی کرتے ہوئے آج یہاں کلائمیٹ سے متعلق قومی ورکشاپ میں ریاست کی نمائندگی کی۔ورکشاپ میں تمام ریاستوں کے این اے ایف سی سی کی عمل آوری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ورکشاپ میں مرکزی وزارت برائے ماحولیات ، جنگلات اور کلائمیٹ چینج ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھی شرکت کی۔پی سی سی ایف نے ریاست میں کلائمیٹ چینج کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کی تفاصیل پیش کیں۔پی سی سی ایف کی ٹیم میں سٹیٹ کواڈینیٹر ، کلائمیٹ چینج سیل محکمہ ماحولیات مجید فاروق نے بحث میں حصہ لیا۔سُریش چُگ نے اس موقعہ پر این اے ایف سی سی کے تحت حاصل شدہ پیش رفت کے بارے میں خدو خال پیش کئے ۔اس موقعہ پر ایگریکلچر پروڈکشن محکمہ کو رقومات کو خرچ کرنے میں تیز ی لانے پر زور دیا گیا تاکہ پروجیکٹ کے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکیں۔نبارڈ کو بھی پروجیکٹ کے لئے وقت پر رقومات فراہم کرنے کے لئے کہا گیا۔
 

 کسٹوڈین کرایہ داران کا وفد گورنر کے مشیرکیساتھ ملا

جموں// کسٹوڈین کرایہ داران کا ایک وفدجموں کے دورہ پر آئے گورنر کے مشیر بی بی ویاس کے ساتھ ملاقاتی ہوا۔پریس کے لئے جاری ریلیز کے مطابق ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری محمد شریف نثار نے مشیر موصوف کی2016 میں جب ان کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبات پیش کئے جس پر مشیر موصوف نے بتایا کہ انہیں برابر یاد ہے کہ ان کے ساتھ سول سیکریٹریٹ میں دو سال قبل ملاقات کے دوران مکانات کی تجدید و ترقی نئی پالیسی اور کرایہ داران کے ساتھ جو سلوک روا کیا جاتا ہے جس میں کسٹوڈین،جنرل،کسٹوڈین جموں اورMLAبھی موجود تھا، کے بارے میں تفصیلاً بات ہوئی تھی۔مشیر موصوف کا یہ بھی ماننا تھا کہ شاید اس کے بعد محکمہ نے موقع پر ہدایت کے باوجود بھی کوئی فیصلہ نہ دیا ہوگا۔مشیر موصوف نے تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی خوش اصلوبی سے دیگر مسائل پر بات کی اور یہ یقین دلایا کہ وہ محکمہ کو دوبارہ اس بارے میں آگاہ کریں گے کہ کرایہ داران کے مسائل پر غور کر کے انہیں حل کیا جائے۔جنرل سیکریٹری یونین نے ایک یادداشت بھی پیش کی جس میں پہلی میٹنگ کا ذکر آیا تھا۔۔وفد میں جیوتی وید،رمیش سودن،سوشانت گپتا،تیج رام،کندن لعل شرما اور پروند رکور کے علاوہ دیگر کئی افراد بھی شریک تھے۔