تازہ ترین

محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے کرگل میں بیداری کیمپ کا اہتمام

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //محکمہ دیہی ترقی کے ایپلائیڈ نیوٹریشن ونگ کی طرف سے کرگل میں دوروزہ بیداری کیمپ منعقد کرکے خواتین کو متوازن غذائیت کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔یہاں موصولہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ان پروگراموں کا اہم مقصد صحت وصفائی کی اہمیت کو اجاگر کرناتھا۔کیمپوں میں مہمان خصوصی سٹیٹ نیوٹریشن افسر طفیل احمد راٹھور تھے جبکہ اس موقعہ پر متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ افسران، طبی ماہرین اور محکمہ کے آئی ای سی کنسلٹنٹ اعجاز احمد خان بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر طبی ماہرین نے اس بات پر زور دیاکہ خواتین خاص طور پر حاملہ خواتین کی غذائیت پر بھرپور دھیان دیاجائے تاکہ وہ خود او ران کے پیدا ہونے والے بچے صحت مند و تندرست رہ سکیں ۔کیمپوں سے خطاب کرتے ہوئے طفیل احمد راٹھور نے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی ہر ایک شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہاہے اور جہاں اس کے تحت لاکھوں کی تعداد میں اثاثے بنائے جارہے ہیں وہیں خواتین کو بااختیا ربنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کا اے این پی ونگ خواتین کی بیداری کیلئے کام کررہاہے تاکہ انہیں متوازن اور مقوی غذا کے بارے میں آگاہی دی جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو ان کیمپوں سے فائدہ اٹھاناچاہئے اور اپنی اور اپنے بچوں کی صحت پر خاص خیال رکھناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ سب سے بڑھ کر خواتین کو بچیوں کی تعلیم پر توجہ دینی چاہئے کیونکہ ایک خاتون کے تعلیم یافتہ ہونے سے پورا خاندان تعلیم یافتہ بن سکتاہے ۔