تازہ ترین

پوشن ابھیان کیلئے جموں کشمیر کو3 قومی انعامات

مہور کی سی ڈی پی او اور آنگن واڑی ورکر کو خصوصی ایوارڈ عطا

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز
 جموں//ریاست جموں کشمیر نے پوشن ابھیان  ( نیوٹریشن مشن ) کے تحت نئی دہلی میں منعقدہ یکم ستمبر سے 30 ستمبر2018 تک منائے جا رہے پوشن ماہ میں بہتر کارکردگی کیلئے تین انعامات حاصل کئے ۔ ریاست جموں کشمیر میں محکمہ سماجی بہبود کے ذریعے پوشن ابھیان کے تحت متعدد سرگرمیاں جاری رہیں ۔ انعامات نیتی ایوگ ممبر ڈاکٹر ونود پال نے آج یہاں  بچوں اور خواتین کی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب پر پیش کئے ۔ یہ انعامات سٹیٹ مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ویر جی ہانگلو نے حاصل کئے ۔ ان کے علاوہ ریاست جموں کشمیر کی انجم گنائی اور کلسوم بانو کو فیلڈ فنکشنری کیٹا گری میں بلاک سطح پر انعام سے نوازاگیا ۔ ۔آئی سی ڈی ایس کے مشن ڈائریکٹر ویر جی ہانگلو نے کہا کہ یہ ریاست کے آئی سی ڈی ایس کے لئے باعث فخر ہے کہ آئی سی ڈی ایس کی کاوشوں کو ملکی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جس سے ا ٓئی سی ڈی ایس سٹاف کو ا پناہدف بر وقت حاصل کرنے میں حوصلہ افزائی ہوگی۔ ایوارڈ نیتی آیوگ کے نائب چیئر مین ڈاکٹر راجیو کمار، سیکرٹری وزارت خواتین و فروغ اطفال، حکومت ہند راکیش سری وستو ، ڈائریکٹر پوشن ابھیان و جوائنٹ سیکرٹری وزارت خواتین و فروغ اطفال، حکومت ہندڈاکٹر راجیش کمار نے ریاست کے مشن ڈائریکٹر ویر جی ہانگلو کو عطا کئے۔لیڈر شپ کٹیگری میں سی ڈی پی او مہور انجم گنائی کو یہ ایوارڈ پوشن ماہ کے دوران دیہی سطح پر سابقہ سرپنچوں ،پنچوں ،مذہبی لیڈران ،مقامی سیاسی لیڈران کی خدمات حاصل کے لئے دیا گیا۔ انہوں نے کم غذائیت کے مضر اثرات سے باخبر بنا کر مقامی لوگوں تک رسائی ممکن بنائی۔انفرادی زمرہ میں ایوارڈ مہور کی آنگن واڑی ورکر کلثوم بانو کو دیا گیا ،ایوارڈ تقسیم کاری کی تقریب دہلی میں منعقد کی گئی تھی۔