تازہ ترین

انتخابات سے اظہار لا تعلقی

عوام نے اصلیت دکھا دی:مزاحمتی قیادت

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر // مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات سے لا تعلق رہ کر اور بے مثال احتجاجی ہڑتال کے ذریعے اسے مسترد کردیا ہے۔ قائدین نے کہا کہ نام نہاد انتخابات کے نتائج سے پہلے ہی سرینگر شہر کے میئر بنانے کے حوالے سے اعلان ، انتخابات کو صبح 6 بجے سے منعقد کرانا، فوجی جمائو میںمزید تقویت اور انٹرنیٹ پر پابندی اور حریت پسند نوجوانوں کی اندھا دھند گرفتاریوں نے ان نام نہاد انتخابات کی حقیقت عوام کے سامنے کھول کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا گذرتے انتخابی مرحلوں کے ساتھ ساتھ ان انتخابات کی حقیقت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتی جا رہی ہے۔قائدین نے کہا کہ در حقیقت ان نام نہاد انتخابات کا مقصد یہاں کی سنگین ،سیاسی اورزمینی صورتحال کو توڑ مروڑ کے دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے تاکہ اس بات کا تصور دیا جائے کہ کشمیر میں  ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت کام کررہی ہے۔