تازہ ترین

طلوع ِ آفتاب سے قبل پولنگ شروع کرنیکی کیا منطق:عمر ،نعیم

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر// بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کاآغازطلوع آفتاب سے قبل رکھے جانے پرنیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی نے حیرانگی ظاہرکرتے ہوئے ناراضگی ظاہرکی ہے ۔ عمرعبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپر ٹویٹ میں الزام لگایا کہ غالباًپولنگ کی شروعات کاوقت اس بناء پرصبح 6بجے رکھاگیاہے تاکہ میڈیاسے وابستہ افرادیہ نہ دیکھ پائیں کہ ووٹراصلی ہیں یا نقلی ۔عمر نے پولنگ بوتھوں کوعلی الصبح6بجے کھولنے کے فیصلے کوسازش سے تعبیرکرتے ہوئے سوال کیا کہ کشمیرمیں طلوع آفتاب کاوقت تو6بجکر32منٹ ہے اوراس سے آدھ گھنٹہ پہلے پولنگ کاوقت رکھے جانے کی کیامنطق ہوسکتی ہے۔ پی ڈی پی کے سینئرلیڈرنعیم اخترنے کہاکہ جموں وکشمیرکی سیاسی تاریخ میں شایدیہ پہلی مرتبہ ہواہے کہ پولنگ سورج نکلنے سے پہلے ہی شروع کی جارہی ہے ۔سابق وزیرنے ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں الیکشن کمیشن کوہدف تنقیدبناتے ہوئے طنزیہ اندازمیں کہاہے کہ شایدتیسرے مرحلے کی پولنگ کاوقت صبح6بجے سے شام 6بجے تک رکھاجائیگاتاکہ اس انتخابی عمل کوشفاف بنایاجاسکے ؟۔