ریاست میں 30 فیصد پولنگ درج:کابرا

جموں صوبے میں 76فیصد ووٹ ڈالے گئے

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر // ریاست کے چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا نے کہا ہے کہ میونسپل انتخابات2018 کے دوسرے مرحلے کے دوران آج30 فیصد پولنگ درج کی گئی۔سی ای او نے کہا کہ صوبہ جموں میں214 وارڈز میں76 فیصد جبکہ صوبہ کشمیر کے49 وارڈوں میں3 فیصد پولنگ درج کی گئی ۔ بانڈی پورہ میں36 فیصد پولنگ درج کی گئی۔جموں صوبہ کے ریاسی ضلع میں84.6 فیصد پولنگ درج کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں جموں صوبہ میں67.3 فیصد ووٹنگ درج کی گئی جبکہ کشمیر صوبہ میں8.34 فیصد ووٹنگ درج کی گئی اور اس طرح ریاست میں دونوں مرحلوں کے انتخابات میں ووٹنگ کی مجموعی شرح46.7 فیصد رہی۔سی ای او نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے لئے ریاست بھر میں544 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے جن میں سے صوبہ کشمیر میں270 جبکہ صوبہ جموں کے274 پولنگ سٹیشن شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے لئے263 میونسپل وارڈز میں1029 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں سے881 صوبہ جموں اور148 کشمیر صوبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔پہلے دو مرحلوں میں933000 رائے دہندگان میں سے436285 ووٹروں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
 

تازہ ترین