تازہ ترین

دبئی ٹیسٹ: آسٹریلیا کو جیت کے لیے 326 رنز، پاکستان کو سات وکٹیں درکار

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

دبئی/دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 462 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے چوتھے دن کے اختتام پر 136 رنز بنائے ہیں اور ان کی سات وکٹیں باقی ہیں۔دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے دن پاکستان نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں ان کے اوپنرز نے 87 رنز کا آغاز دیا لیکن ا±س کے بعد تین وکٹیں یکے بعد دیگرے گر گئیں۔پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے اننگز کے 30ویں اوور میں پہلے آرون فنچ کو 49 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا جس کے بعد اسی اوور کی آخری گیند پر انھوں نے نئے آنے والے شان مارش کو صفر پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آو¿ٹ کروا دیا۔آسٹریلوی اوپنرز نے 87 رنز کی شراکت قائم کی اور لیکن اپنا پہلا میچ کھیلنے والے آرون فنچ پہلی اننگز کے بعد اپنی دوسری ففٹی نہ کر سکے۔محمد عباس نے اپنے اگلے ہی اوور میں مچل مارچ کو پہلی اننگز کی طرح دوبارہ ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ کر دیا۔ اس بار امپائر نے اپیل کا جواب نفی میں دیا لیکن کپتان سرفراز احمد نے ریویو لیا جس میں انھیں کامیابی ملی۔
آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور ان کے ساتھی آرون فنچ نے چائے کے وقفے تک 72 رنز کی شراکت قائم کی ہے۔