تازہ ترین

جوونائیل جسٹس ایکٹ کی عمل آوری

میڈیا کمپلیکس پوپو ویو میں 3 روزہ ورکشاپ شروع

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر //سماجی بہبود کے سیکرٹری ڈاکٹر فاروق احمد لون نے کل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے میڈیا کمپلیکس میںجموں اینڈ کشمیر جوونائیل جسٹس ایکٹ کی عمل آوری پر تین روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا ۔ ورکشاپ کا اہتمام  این آئی پی سی سی ڈی نے سماجی بہبود کے سٹیٹ چائیلڈ پروٹیکشن سوسائیٹی کے اشتراک سے کیا تھا ۔ افتتاحی سیشن پر چئیر مین ایس سی او سی جسٹس (ریٹائیرڈ )حسنین مسعودی ، ایم ڈی آئی سی پی ایس جی اے صوفی ، ڈائریکٹر فائنانس ، ڈپٹی ڈائریکٹر این آئی پی سی سی ڈی ڈاکٹر سنگھا مترا بھارک ، ویسورس پرسن اور محکمہ سماجی بہبود کے افسران موجود تھے ۔ ڈاکٹر لون جو اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی کی حثیت سے موجود تھے نے تمام محکموں  اور سول سوسائیٹی پر زور دیا کہ وہ جوونائیل جسٹس کی طرف خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ کی طرف سے اس ایکٹ کی عمل آوری کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ایک روڈ میپ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تا کہ مختلف قوانین کے تحت اس ایکٹ کو بہتر طریقے پر عملایا جا سکے ۔ ڈاکٹر سنگھا مترا بھارک نے اس موقعہ پر بچوں کے تحفظ و دیگر معاملات سے متعلق مختلف پالیسیوں اور پروگراموں پر روشنی ڈالی ۔ بعد میں ڈاکٹر لون اور جسٹس ریٹائیرڈ حسنین مسعودی نے بچوں کے تحفظ سے متعلق تین معلوماتی کتابچے جاری کئے ۔