تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، شہر میں سرگرمیاں متاثر،پولنگ علاقوں میں کڑی سیکورٹی

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سٹی رپورٹر
 سرینگر//مزاحمتی قیادت کی جانب سے ’جہاں پولنگ وہاں ہڑتال ‘ کی کال کے نتیجے میں سرینگر میں معمول کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ۔اس دوران ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے خدشات کے پیش نظر پولنگ علاقوں کے ساتھ ساتھ حساس غیر پولنگ علاقوں میں فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔شہر کے سولنہ، آلوچی باغ، ایس ڈی کالونی بٹہ مالو، زیارت بٹہ مالو، شہید گنج، کرن نگر، چھتہ بل، قمرواری، بمنہ ایسٹ، بمنہ ویسٹ، نندریشی کالونی، پارمپورہ، زینہ کوٹ، لاوے پورہ، مجہ گنڈ، ٹنکی پورہ، حبہ کدل، بربرشاہ، فتح کدل، منور آبادعلاقوں میں پرامن پولنگ کویقینی بنانے کیلئے پولیس وفورسزکے اضافی دستے تعینات کئے گئے تھے ۔اگر تجارتی مرکز لالچوک میں بازار کھلے تھے ،تاہم یہاں عام دنوں کے مقابلے میں لوگوں کا انتہائی کم رش دیکھا گیا جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں دکانیں اور کارو باری ادارے بند رہے اور ٹرانسپورٹ بھی معطل رہا تاہم نجی گاڑیاں اور کئی روٹوں پر سومو گاڑیاں چلتی رہیں ۔