نواز شریف کا وزارتِ داخلہ کو خط

نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

اسلام آباد: سابق وزیرِاعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے جانے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے وزارتِ داخلہ سے انہیں فہرست سے نکالنے کی درخواست کردی۔سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے اپنے نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے وزارتِ داخلہ کو خط لکھا گیا۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے نام ای سی ایل میں ڈالنے کو غیر قانونی اقدام قرار دے دیا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ’ای سی ایل میں نام ڈال کر آئین کے آرٹیکل 4، 15 اور 25 کی خلاف ورزی کی گئی، جبکہ احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام سے بری کیا‘۔خط میں کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ملزمان پر کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی بنیاد پر سزا معطل کی جبکہ کسی بھی عدالت نے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا حکم نہیں دیا۔شریف خاندان کے خط میں وزارتِ داخلہ سے کہا گیا کہ ہم قانون پر عملدر آمد کرنے والے شہری ہیں، احتساب عدالت نے عدم موجودگی میں سزائیں سنائی اور ہم نے رضا کارانہ طور پر گرفتاری بھی دی‘۔خط میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’وفاقی حکومت کا ای اسی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیرآئینی و غیرقانونی ہے، آئین کے تحت کسی بھی شخص کو اس کی آزادی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
 

تازہ ترین