تازہ ترین

صوبہ جموں میں نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن کی عمل آوری کاجائزہ لیا

ڈویژنل کمشنرنے اہداف کے حصول کیلئے بین محکمہ جاتی تعاون پرزوردیا

10 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورمانے نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن (این آرایل ایم) سکیم کی  جموں صوبہ میں عمل آوری وپیش رفت کاجائزہ لیا۔اس دوران میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ پروگرام کامقصد غریب لوگوں کوخودروزگارگروپ بناکر روزگارپیداکرناہے تاکہ ان کی سماجی ومعاشی ترقی یقینی بن سکے۔اس دوران میٹنگ میں ڈائریکٹرٹورازم جموں، اوپی بھگت ۔جوائنٹ ڈائریکٹرہینڈلوم جموں،نمرتا ڈوگرہ ،جوائنٹ ڈائریکٹرہینڈی کرافٹس جموں، سکرتی شرما،جوائنٹ ڈائریکٹرٹیکنکل ایجوکیشن جموں، جی ایم بت ،اے ایم ڈی این آرایل ایم شام لال، جوائنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس جموں سندیش شرما، جوائنٹ ڈائریکٹراگریکلچر، بلیش کے زتشی، ڈپٹی ڈائریکٹرہیلتھ ،ڈاکٹرسنجیوپوری ودیگرمتعلقہ محکموں کے سینئرعہدیداران موجودتھے۔اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹرہینڈلوم اینڈہینڈی کرافٹس نے بتایاکہ کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام محکمہ کی طرف سے شروع کیے گئے تاکہ دیہی لوگوں میں خودروزگارکیلئے تربیت فراہم کی جائے تاکہ انہیں روزگارمل سکے۔اس دوران ڈویژنل کمشنرنے خاطرخواہ نتائج کے حصول کیلئے محکموں کوآپس میں تال میل قائم کرنے اورسیلف ہیلپ گروپوں کوفروغ دینے پرزوردیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپناروزگارشروع کرسکیں۔