تازہ ترین

بھلائی اسٹیل پلانٹ میں گیس لیکیج سے آتشزدگی ،4افراد کی موت

10 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

بلائی (چھتیس گڑھ)// ہندوستانی ا سٹیل اتھارٹی کے بھلائی اسٹیل پلانٹ میں آج دوپہر 'کوک اوون' میں گیس پائپ لائن میں ہوئے رساؤ اور پھر اس میں ہونے والے دھماکے سے چار ملازمین کی موت ہو گئی، جبکہ سات شدید طور سے جھلس گئے ہیں۔پلانٹ کے ذرائع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوک اوون میں گیس کی سپلائی کرنے والی گیس پائپ لائن میں لیک ہونے لگا جب تک اس کی اطلاع متعلقہ حکام تک پہنچتی وہاں دھماکہ ہوگیا اور آگ لگ گئی،دھماکہ اور آگ کی زد میں آنے سے چار ملازمین کی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر شدید طور سے جھلس گئے ۔شدیدطور سے جھلسے تمام ملازمین کو پلانٹ کے سیکٹر نو واقع اسپتال میں داخل کروایا گیا ھے ۔ پلانٹ کے اعلی افسران کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ فی الحال پلانٹ انتظامیہ اور پولیس دونوں نے اب تک ہونے والی اموات کی سرکاری تصدیق نہیں کی ہے ۔ گیس کے رساؤ کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کا انتظار ہے ۔یو این آئی