بنک نے تیز رفتار مصروفیت پروگرام متعارف کیا۔HDFC

برطانیہ کا محکمہ بین الاقوامی تجارت پروگرام میں شراکت دار

9 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 ممبئی//ایچ ڈی ایف سی بنک نے بنک کے ڈیجٹل ایکس لنس مرکز کے تحت تیز رفتار مصروفیت پروگرام متعارف کرنے کا اعلان کیا۔ اپنی نویت کے پہلے اس طرح کے پروگرام میں ایچ ڈی ایف سی بنک نے دنیا بھر میں معروف و تیز رفتار سٹارٹ اپ کے ساتھ شراکت کرے گا تاکہ مصنوعی انٹلی جنس،مشینوں کی سیکھ،تجزیہ اورربورٹ آٹومیشن عمل میں ابتدائی رسائی حاصل کر کے ممکنہ خیالات اور جدیدت لاسکیں۔ بنک نے پہلے مرحلے میں برطانیہ کے محکمہ بین الاقوامی تجارت، سٹارٹ آپ ایکس لیٹرس 91سپرنگ بورڈ اور آئی وی کیمپ کے ساتھ شراکت کی۔ سٹی آف لندن کارپوریشن نے لاڈ میر کی قیادت میں پہلا فنچ وفد روانہ کیااور برطانیہ عالمی سطح پر ایسا پہلا ملک بنا ،جو اس پروگرام کے ساتھ جڑ گیا۔تیز رفتار مصروفیت پروگرام کو ممبئی میں ایچ ڈی ایف سی بنک کے ملکی سربراہ برائے ڈیجٹل بنکنگ نیتن چگ نے حکومت برطانیہ کے فسٹ سیکریٹری برائے محکمہ عالمی تجارت بین گرین کی موجودگی میں متعارف کیا۔اس موقعہ پر لندن شہر کے لارڈ میئر الیڈرمین چارلز بومین، 91سپرنگ بورڈ ا کے سربراہ برائے سماجی تعمیر میتھن شیٹی ائے وی کیمپ کے بانی و منیجنگ شراکت دار وکرم گپتا بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران ایچ ڈی ایف سی بنک کے ملکی سربراہ برائے ڈیجٹل بنکنگ نیتن چگ نے کہا’’ ہمیں اس بات پر خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے فنچ اسٹاٹ اپ عالمی تیز رفتار مصروفیت پروگرام شروع کیا،جبکہ ایچ ڈی ایف سی بنک میں ہم جدیدیت کی طرف نظریں مرکوز رکھتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے ہم اپنے صارفین اور گاہکوں کے جڑے رہتے ہیںاور انکی ضروریات کو پوری کرنے کے علاوہ انکے طرز زندگی میں بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس موقعہ پرلندن شہر کے لارڈ میئر الیڈرمین چارلز بومین کہا ’’ ہمیں اس بات پر خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس طاقت ور پہل کو شروع کیا جا رہا ہے،جبکہ اس حوالے سے جو وفد بھارت آیا ہے،سے استفادہ حاصل ہوگا،انہوں نے کہا کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان اس میدان میں مزید تعاون میں پیش رفت ہونی چاہے‘‘۔
 

تازہ ترین