تازہ ترین

پہلے بین الاقوامی سکل پروگرام کا دوسرا سیشن سرینگر میں منعقد

9 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//ریاست کے پہلے بین الاقوامی سکل اور اَپ سکلنگ پروگرام کا دوسرا لیکچرسیشن سر ینگر میں شروع ہوا جس میں کارخانہ داری کے مختلف موضوعات پر معروف ماہرین نے خطاب کیا۔سیشن کے دوران بِرج انٹرنیشنل سنگا پورکے فائونڈنگ ڈائریکٹرسائمن میکنزی نے ’’ ماٹیویشن اینڈ پوزٹیوٹی ‘‘ پر لیکچر دیا۔سیشن کے دوران پاور پوائنٹ پرزنٹیشن ، شخصیت کے نکھار پر تقاریر ،مثبت سوچ اور مختلف مشکلات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں موزون مشورے فراہم کئے گئے ۔مقررین نے عمومی و خصوصی طور پر کارخانے شروع کرنے اور انہیں بہتر ڈھنگ سے چلانے پر روشنی ڈالی۔اس پروگرام کا مقصد انٹرپرینور شِپ ڈیولپمنٹ کے مختلف پہلوئوںکے بارے میں نئے کارخانہ داروں کوجانکاری دینی تھی جس کا اہتمام جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن ( جے کے ایس ڈی ایم) نے برج انٹرنیشنل سنگاپور کے اشتراک سے کیا تھا۔اس 12ہفتے طویل پروگرام میں صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی سطح کے ماہرین حصہ لیں گے اور مختلف موضوعات پر شرکأ کو تربیت فراہم کریں گے۔