انصاف کی فراہمی میں ثالثی ایک مؤثر متبادل: چیف جسٹس

ایس کے آئی سی سی میں تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

8 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس گیتا مِتل نے انصاف کی فراہمی میں ثالثی کو ایک موثر متبادل قرار دیتے ہوئے ججوں اور وکلاء کو اس کا بھرپور استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جج اور وکلاء اپنے موکلوں کو تنازعات کوحل کرنے اور زیر التواء کیسوں کو کم کرنے میں انہیں ثالثی کی راہ اختیار کرنے پر آمادہ کرنا چاہئے۔ایس کے آئی سی سی میں تین روزہ ریاستی سطح کے ثالثی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ورکشاپ ججوں اور وکلاء کے لئے ثالثی سے متعلق جدید طرز عمل سیکھنے کا ایک بہترین موقعہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی ہائی کورٹ انصاف کی تیز تر فراہمی کے لئے متبادل نظام کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہا ہے۔انہوں نے ریاستی ہائی کورٹ کی میڈیشین اینڈ کنسلییشن کمیٹی کی طرف سے اس اہم ورکشاپ کے انعقاد اور دُنیا بھر سے ماہرین کو مدعو کرنے پر ان کی سراہنا کی۔ انہوں نے ورکشاپ کے ریسوس پرسنز جو مُلک اور بیرون ملک کے مختلف حصوں سے آئے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ججوں اور وکلاء کو ثالثی سے متعلق تربیت فراہم کی۔کمیٹی کے ممبر جسٹس ایم کے ہانجورہ نے ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چیف جسٹس گیتا مِتل، دہلی ہائی کورٹ کی جج جسٹس ہیما کوہلی، ریاستی ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور کمیٹی کے ریسورس پرسنز اور ممبران سمیت تمام دیگر شرکاء کا بھی شکریہ اداکیا ۔مقررین نے وقت اور خرچہ کو کم کرنے کے لئے ججوں اور وکلاء کو ثالثی کی راہ اختیارکرنے پر زور دیا۔اختتامی روز جسٹس سنجیو کمار، جسٹس سندھو شرما، جسٹس تاشی ربستان اور جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر کی صدارت میں دو سیشن منعقد ہوئے۔ اختتامی تقریب پر جسٹس آلوک ارادھے، جسٹس علی محمد ماگرے، جسٹس ڈی ایس ٹھاکر، جسٹس تاشی ربستان، جسٹس سنجیو کمار، جسٹس سندھو شرما، جسٹس راشد علی ڈار، رجسٹرار جنرل ریاستی ہائی کورٹ سنجے دھر،رجسٹرار ویجی لینس اور کوارڈی نیٹر میڈیشن کمیٹی پُنیت گپتا، ڈائریکٹر جوڈیشل اکاڈمی عبدالرشید ملک، رجسٹرار جوڈیشل محمد یوسف وانی، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری جواد احمد، سیکرٹری سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی یشپال برنی، چیف پروجیکٹ کوارڈی نیٹر ای کورٹس شبیر احمد ملک، سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی عبدالناصر، جوڈیشل افسران، وکلاء اور ہائی کورٹ کے سنیئر افسران بھی موجود تھے۔معروف ریسورس پرسنز دہلی کورٹ کی جسٹس ہیما کوہلی، رجسٹرار جنرل دہلی ہائی کورٹ دنیش کمار شرما، پرنسپل جج فیملی کورٹ دھرمیش شرما، جج انچارج دہلی میڈی ایشن سینٹر شلیندر کور، چیف ایگزیکٹو افسر و رجسٹرار ایس آئی ایم سی سینگا پور، الویسس گھو، سنیئر وکلاء جے پی سنگھ، سدھانشو بترا، سدھانا راما چندرم، وینا رلی، امیتا سہگل اور انوج اگروال نے ورکشاپ میں مختلف سیشنوں میں حصہ لیا۔
 

تازہ ترین