تازہ ترین

سیکرٹری تعلیم کا سکیموں کی پیش رفت پرتبادلہ خیال

8 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں //سیکرٹری تعلیماجیت کمار ساہو نے یہاں منعقدہ ایک میٹنگ میں ریاست میں محکمہ تعلیم میں عملائی جارہی مختلف مرکزی اور ریاستی سکیموں کی عمل آوری کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں کستوربا گاندھی بالیکا ودھیالیہ سمیت دیگر سکیموں کے تحت طبعی اور مالی حصولیابیوں کے علاوہ کئیریر کونسلنگ سینٹر کے کام کاج کا بھی جائیزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر سگمر سکشھا ،ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں اور دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مقرر شدہ ہدف میں سے4547 بیت الخلاء،لڑکیوں کے لئے15901 اور جسمانی طور ناخیز افراد کے لئے221 بیت الخلاء جموں صوبہ کے مختلف سکولوں میں قابل کار بنائے گئے ہیں جبکہ2503 لاکھ روپے ناقابل کار بیت الخلاؤں کو قابل کار بنانے کے لئے واگذار کئے گئے ہیں۔سیکرٹری نے متعلقین کو تمام سکولوں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کے احکامات صادر کئے۔کستوربا گاندھی بالیکا ودھیالیوں کے تحت پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے سیکرٹری نے ان مراکز کو وقت پر تعمیر کرنے اور سکولوں اور ان مراکز کی بروقت جانچ کرنے کی ہدایت دی تا کہ ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے اس حوالے سے 12 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔سیکرٹری نے محکمہ تعلیم کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لئے jkpulse.gov.in پورٹل پر شفٹ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سکولوں میں اکیڈیمک کلینڈر تشکیل دینے کے علاوہ والدین اور استاذہ کے مابین میٹنگوں کا اہتمام کرنے اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔