تازہ ترین

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کی صدارت میں ڈائٹ کا اجلاس

نوجوانوں کو ذہنی تنائو سے دور رکھنے کیلئے کائونسلنگ کی ضرورت پر زور

7 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز
جموں//ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں راکیش کمار سنگرال کی صدارت میں ڈسٹرکٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈٹریننگ   (DIET)کے پرنسپلوں اور دیگر عملہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میںڈائٹ کی کارکردگی اور طریقہ کار پر غور و خوض کیا گیا نیز اسکولوں کو مزید فعال بنانے ، گائیڈنس و کائونسلنگ، چائلڈ پروٹیکشن ، جونائل ایکٹ کی عمل آوری کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔ اس کے علاوہ تمام شرکاء کو ایجنڈہ فراہم کیا گیا کہ وہ اس مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ڈائریکٹر موصوف نے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلاب کے امتحانات کے انعقاد کو ترجیح دی جائے اور انہیں ذہنی دبائو سے نکالنے کے لئے ان کی کائونسلنگ کی جائے۔ انہوں نے ڈائٹ کو اسکول ایجوکیشن کی طرف سے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو ذہنی کشیدگی سے بچائے رکھنا اشد ضروری ہے تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں استعمال کرتے ہوئے سماجی برائیوں سے دور رہیں۔