تازہ ترین

ترال میں جنگجوکی ہلاکت کیخلاف دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

قصبے میں تمام طرح کی سرگرمیاں ٹھپ معمولات بری طرح متاثر

25 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سید اعجاز
 ترال//ترال میں جنگجوکی ہلاکت کے خلاف سوموار کو دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی ۔ آری پل میں اتوار جھڑپ میںجاں بحق جنگجو کی ہلاکت کے خلاف سوموار کوترال اور آری پل تحاصیل میں مکمل ہڑتال رہی جس دوران قصبے میں تمام سرکاری و غیر سرکاردفاتر، بنک اور تعلیمی ادارے مکمل بند رہے ۔علاقے میں مکمل ہڑتال کے دوران سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہا۔مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہڑتال کے باوجود آری پل جھڑپ کی جگہ پہنچ گئے ۔