تازہ ترین

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسزمیں داخلے

22 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مختلف فاصلاتی کورسزمیں داخلے جاری ہیں۔ ہندوستان کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو جوڑنے کے لیے ملک کی 11 ریاستوں کے شہروں بنگلور، بھوپال، دربھنگہ، پٹنہ، کولکتہ، رانچی، دہلی، ممبئی، سری نگر جیسے شہروں میں یونیورسٹی کے مراکز کام کر رہے ہیں۔ جبکہ حیدرآباد، امراوتی، جموں ، لکھنؤ اور نوح (میوات) میں ذیلی علاقائی مراکز قائم ہیں۔ اس سال پہلی مرتبہ فاصلاتی کورسز کے داخلے آن لائن دیئے جارہے ہیں۔ اس لیے طلبہ کو اپنا فارم آن لائن ہی پر کرنا ہوگا۔ آن لائن فارم اور ای پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ یونیورسٹی نے اس سال 4 نئے کورسز ایم اے عربی ، ایم اے اسلامک اسٹڈیز ، ایم اے ہندی اور بی کام متعارف کیے ہیں۔ ان کے علاوہ سابقہ کورسز ایم اے (اردو،انگریزی،تاریخ)، بی اے ، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسز) ، ایک سالہ ڈپلوما ٹیچ انگلش اور ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم اور چھ ماہی سرٹیفکیٹ کورسز اہلیت اردو بذریعہ انگریزی و فنکشنل انگلش میں بھی داخلے دیئے جارہے ہیں۔ ایم اے عربی: یوجی سی سے منظورشدہ ہندوستان کی کسی بھی یونیورسٹی سے تین سالہ مدت کی کوئی بھی ڈگری یا اس کے مساوی۔ امیدوار کو گریجویشن یا اس کے مساوی سطح پر ایک زبان کے طور پر بطور اختیاری کورس یا بطور مضمون عربی پڑھا ہونا چاہئے ۔ایم اے انگریزی: یوجی سی سے منظور شدہ ہندوستان میں قائم کسی بھی یونیورسٹی سے تین سالہ ڈگری پروگرام۔ ایم اے ہندی: یوجی سی سے منظورشدہ ہندوستان کی کسی بھی یونیورسٹی سے تین سالہ مدت کی کوئی بھی ڈگری یا اس کے مساوی۔ امیدوار کو گریجویشن یا اس کے مساوی سطح پر ایک زبان کے طور پر بطور اختیاری کورس یا بطور مضمون ہندی پڑھا ہونا چاہئے ۔ایم اے (تاریخ، اسلامیات اور اردو): یوجی سی سے منظور شدہ ہندوستان میں قائم کسی بھی یونیورسٹی سے تین سالہ ڈگری پروگرام۔ امیدوار کو 1022822283 سطح پر اردو بطور مضمون پڑھا ہونا چاہئے ۔ بی اے ، بی کام اور بی ایس سی: بی اے میں داخلہ کے لیے 2+10 یا مساوی سند ضروری ہے ۔ ایسے طلبہ جنہوں نے 2+ 10 یا انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ہو بی کام میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ سائنس کے مضامین سے 12+0یا انٹرمیڈیٹ کرنے والے طلبہ بی ایس (حیاتی علوم اور طبیعی علوم) متعلقہ کورس میں داخلے کے اہل ہیں۔ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن: حالیہ دور میں الکٹرانک اور انٹرنیٹ صحافت نے اہمیت حاصل کرلی ہے ۔ میڈیا کے میدان میں تربیت یافتہ صحافیوں کی ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔2+10 کامیاب امیدوار اس میں داخلے کے اہل ہیں۔ ڈپلوما ان ٹیچ انگلش: ایک سالہ ڈپلوما پروگرام جسے طلبہ اور انگریزی اساتذہ کو انگریزی میں مہارت کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ۔ کوئی بھی گریجویٹ یا مساوی ڈگری یافتہ اس میں داخلے کا اہل ہے ۔ سرٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی: ایسے امیدوار جو انگریزی لکھنا اور پڑھنا جانتے ہوں اور یکم؍ اکتوبر 2018تک ان کی عمر 18 سال ہو تو اس میں داخلے کے اہل ہیں۔ ایسے افراد جو تعلیمی اداروں جیسے لائبریریوں، آرکائیوزاور میوزیم میں کام کرتے ہوں ان کے لیے یہ کورس کافی معاون ثابت ہوگا۔ سرٹیفکیٹ کورس ان فنکشنل انگلش: اس پروگرام کا مقصد اردو بولنے والے افراد کو انگریزی بول چال اور تحریری مہارت میں اضافہ کے لیے تربیت دینا ہے ۔ ایسے طلبہ جو 10 ویں کامیاب ہوں اس کے اہل ہیں۔ مدرسہ کے طلبہ بھی مانو کے کورسز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے داخلوں کے لیے منظور شدہ مدرسوں کی فہرست ای پراسپکٹس میں دی گئی ہے ۔ ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ http://manuu.ac.in/admissions/odl2018 پر دستیاب ہیں۔درخواست 200 روپے کے رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنی ہوگی۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30؍ستمبر 2018ہے ۔امیدوار مزید تفصیلات کے لیے اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسیز ہیلپ لائن 040-23008463، 040-23006612/13/14/15 Extn: 1801 یا اوقات کار میں موبائل نمبر 6301910770 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
 اس کے علاوہ طلبہ حیدرآباد (شہر)، نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ (بہار)، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر (جموں و کشمیر)، جموں، لکھنؤ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل / سب ریجنل سنٹرس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ رابطہ کی تفصیلات www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ یو این آئی۔