وزیراعظم کا صدمے کا اظہار

فی کس 5لاکھ اور زخمیوں کو 50ہزار دیئے جائینگے: گورنر

15 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک

 ڈاکٹر فاروق، محبوبہ مفتی،آزاد اور عمر کا اظہار رنج و غم

 
سرینگر //وزیر اعظم نریندر مودی نے کشتواڑ حادثہ کو بہت بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔ سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے  انہوں نے کہا’’ کشتواڑ کا واقعہ کسی صدمہ سے کم نہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمدردی لقمہ اجل بننے والے لواحقین کیساتھ ہے اور انکے غم میں برابر کے شریک ہیں‘‘۔ادھر کشتواڑ میں پیش آئے المناک حادثے میں کئی قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پرریاستی گورنرستیہ پال ملک ،سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹرفاروق، غلام نبی آزاد،محبوبہ مفتی اورعمرعبداللہ نے اظہاررنج وغم کیا۔گورنرنے قیمتی جانیں تلف ہوجانے پرسخت صدمے کااظہارکرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کیساتھ ہمدردی اورتعزیت ظاہرکی ،اورساتھ ہی انہوں نے حکام کوہدایت دی کہ زخمیوں کوفوری اورموثرطبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ اُنکی جانوں کوبچایاجاسکے ۔ریاستی گورنرستیہ پال ملک نے حکام کوہدایت دی کہ اس حادثے میں ازجان ہوئے مسافروں کولواحقین کوفی کنبہ5لاکھ روپے اورسبھی زخمیوں کوفی کس 50ہزارروپے بطورایکس گریشیاریلیف فوری طورفراہم کی جائے۔اس دوران سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹرفاروق، عمر عبداللہ ،غلام نبی آزاد،محبوبہ مفتی اورعمرعبداللہ کے علاوہ دیگرکئی سیاسی لیڈروں نے بھی ضلع کشتواڑمیں ہوئے المناک سڑک حادثے پررنج وغم ظاہرکرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ پرزوردیاکہ زخمیوں کوفور ی علاج ومعالجہ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ مہلوکین کے کنبوں کوفوری معاوضہ اورریلیف فراہم کیاجائے۔انہوں نے لقمہ اجل بنے افراد کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لقمہ اجل بنے کے لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کیلئے اللہ سے دعا مانگی۔ دیوندر سنگھ رانا اور پارٹی کے سینئر لیڈر و ایم ایل سی سجاد احمد کچلو نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 

تازہ ترین