تازہ ترین

آصف سلطان کی گرفتاری آزادی ٔ صحافت پر حملہ

بارہمولہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا صحافی کی حراست پر احتجاج

14 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 بارہمولہ//فیاض بخاری//بارہمولہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسیشن نے ماہنامہ انگریزی رسالہ کشمیرنریٹر کے اسسٹنٹ ایڈیٹر صحافی آصف سلطان کی گرفتاری کی زبردست مذمت کرتے ہوئے اُسکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔جمعرات کو بارہمولہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسیشن کے دفتر میں ایک غیر معمولی میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر گلزاحمد زرگر نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ صحافی پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرکے اُسے فوری طور رہا کیا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کی ہراسانی ریاست کے چوتھے ستون پر حملہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے تاہم اُنہیں پریشان کیا جارہا ہے ۔انہوں نے صحافیوں پر زور دیا ہے کہ یک آواز میں صحافی آصف سلطان کی رہائی کا مطالبہ کریں ۔ یاد رہے کہ آصف سلطان کو عدالت نے 22ستمبر تک جوڈیشل حراست میں رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔