ساگر کا صراف کدل دورہ،آتشزگان کیساتھ اظہارِ یکجہتی

14 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر(ایم ایل اے خانیار) نے شہر خاص کے صراف کدل میں ہولناک آگ کی واردات میں 3رہائشی مکان اور 2 دکانوں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے موقع پر جاکر آگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا ۔ اُن کے ہمراہ کئی محکموں کے اعلیٰ حکام بھی تھے۔ انہوں نے صوبائی کمشنر اور ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کے ساتھ رابطہ کرکے متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے اقدامات اٹھانے کی تاکید کی اور گورنر انتطامیہ سے اپیل کی متاثرین کے حق میں معقول مالی امداد کے علاوہ دکانداروں کم شرحوں پر قرضہ جات فراہم کئے جائیں تاکہ یہ از سر نو اپنا روزگار بحال کرسکیں۔
 

تازہ ترین