تازہ ترین

ناگہانی آفات سے بچائو

دُور درشن کیندر سرینگر میں مشق

14 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر// دُور درشن کیندر سری نگر کے عملے کو فسٹ ایڈ ، فائیر فائٹنگ ،سریچ ایند ریسکیو جیسے ناگہانی آفات سے بچائو کی تربیت دی گئی۔یہ ایونٹ جہلم۔ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ ، ورلڈ بینک ایڈڈ پروجیکٹ ،ڈیپارٹمنٹ آف ڈیزادسٹر منیجمنٹ ، امداد و باز آباد کاری و تعمیر نو کے کپسٹی بلڈنگ پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا۔کیندر کے لگ بھگ 60ملازمین نے تربیتی پروگرام میں حصہ لیا۔اس تربیتی پروگرام کی اہمیت تبھی زیادہ محسوس ہوئی جب ایک لائیو ٹی وی شو میں ایک مہمان کی موت اچانک حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی اور سٹیڈیو میں کسی کو اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ وہ مہمان کو فسٹ ایڈ فراہم کر سکے۔پروگرام کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل دُور درشن کیندر پی کے سنگھ نے کیاجبکہ موقعہ پر ڈائریکٹر ڈی ڈی کے ( انجینئرنگ) این ایل چوہان ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز قاضی سلمان ،ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ عامر علی ، جوائنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بشیر احمد شاہ ، ریڈ کراس ٹرینٹر ڈاکٹر آئی پی ایس بالی ،ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جن کی سربراہی اعجاز احمد اور سرونجیت سنگھ کر رہے تھے ، موجود تھے۔