ملک غریبی،بے روزگاری اور مہنگائی سے بے حال :رام دیو

14 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی//پچھلے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے حق میں لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے والے یوگ گروبابا رام دیو نے آج کہاکہ ملک کے عوام غریبی ،بے روزگاری اور مہنگائی سے بے حال ہیں او ر غیرممالک سے کالادھن لانے کے لئے سخت قدم نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔بابارام دیونے 'پتانجلی 'کے پانچ پروڈکٹس لانچ کرنے کے بعد یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ملک مہنگائی ،غریبی اور بے روزگاری سے بے حال ہے ۔مہنگائی مصیبت آئی ہوئی ہے اس سے بھگوان گنیش ہی نجات دلاسکتے ہیں ۔اس طرف توجہ دلائے جانے پر کہ پچھلے انتخابات کے دوران انھوں نے لوگوسے کہاتھا کہ مسٹر مودی کے اقتدارمیں آنے پر پٹرول ،ڈیزل 35،40روپئے لیٹر ملیں گے جسکی بی جے پی نے بھی حمایت کی تھی ،یوگ گرونے کہاکہ ،''میں نے ایسا کہاتھا لیکن حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر سب سے زیادہ ٹیکس لگارکھاہے ۔ 'انھوں نے کہاکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل مہنگا ہواہے ۔امید ہے کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی مہنگائی سے نجات دلائیں گے ۔ بابارام دیونے کہاکہ ملک کے اندر سے کالادھن نکالنے کے لئے کوششیں کی گئی ہیں اور کچھ سخت قدم اٹھائے گئے ہیں لیکن غیر ممالک سے کالادھن واپس لانے کے لئے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔لوگ حکومت کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں ۔غیر ممالک میں کئ لاکھ کروڑ روپئے کالا دھن کی شکل میں ہے ۔ یواین آئی

تازہ ترین