تازہ ترین

ملازمین کا ڈاٹا25 ستمبر تک اپ لوڈ کرنیکی ہدایت

13 ستمبر 2018 (56 : 03 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسروں( ڈی ڈی اوز) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملازمین کا ڈاٹا سینٹرلائزڈ پرسنل انفارمیشن 
سسٹم( سی پی آئی ایس) اور گرؤپ میڈی کلیم انشورنس سکیم( جی آئی ایم ایس) پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔جاری ہدایات کے مطابق متعلقہ افسروں کو ہر باقاعدہ ملازم کا یہ ڈاٹا25 ستمبر2018 تک اپ لوڈ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔فائنانس محکمہ نے گرؤپ میڈی کلیم انشورنس پالیسی کے لئے مخصوص سافٹ وئیر پر ہر ملازم اور اُس کے اہل خانہ کی تفصیلات اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ گرؤپ میڈی کلیم انشورنس سافٹ وئیر پر اب تک2.90 لاکھ ملازمین کا ڈاٹا اپ لوڈ کیا جاچکا ہے ۔سرکیولر میں گرؤپ میڈی کلیم انشورنس سکیم سے استفادہ کرنے والے پنشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مطلوبہ پروفارمہ بھر کر جموں وکشمیر بنک کی متعلقہ شاخ سے رجوع کریں۔