تازہ ترین

بانہال کا وفد خورشید احمد گنائی سے ملاقی

مقامی مسائل اُجا گر کرکے فوری ازالہ کرنے کا مطالبہ

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

رام بن //ضلع کے بانہال، منگت و دیگر ملحقہ علاقوں کا ایک وفد زیر قیادت ایم ایل اے بانہال وقار رسول وانی سرینگر میں گورنر کے صلاح کار خورشید احمد گنائی سے ملاقی ہوا  اور انہیں مقامی مسائل بشمول باوا سے منگت تک سڑک رابطہ، بانہال منگت سڑک کی توسیع کرکے اسے ہیر گام منگت سے پی ایچ سی منگیتھ تک بڑھانے علاقہ کی واٹر سپلائی سکیم ، علاقہ کی ترقی میں سرعت لاناو دیگر مسائل سے واقف کیا اور انکے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ وفد نے منگت کے لئے ہائر سینکڈری سکول کا بھی مطالبہ کیا۔ وفد نے محکمہ دیہی ترقیات کی جانب سے بقایا ادائیگی واگُذار نہ کرنے کا بھی مسئلہ اُٹھایا اور کہا کہ ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے انکی زندگی کافی مشکل ہو گئی ہے۔وفد نے آفات سماوی جیسے کہ بھاری بارشوں میں علاقہ کو نقصان سے بچانے کیلئے پروٹکشن بند کا بھی مطالبہ کیا۔وفدف نے ہائی سکلو میں خالی پڑی اساتذہ اور ماسٹروں کی اسامیوں کو فوری طور پُر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔مشیر خورشید احمد گنائی نے وفد کو صبرو تحمُل سے سُنا اور یقین دلایا کہ انکے مطالبات کو مرحلہ وار طریقہ سے حل کیا جائے گا۔