تازہ ترین

ایم ایل اے بانہال کی گورنر سے ملاقات

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر/ایم ایل اے بانہال وقار رسول وانی نے آج راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور گورنر کو مطالبات پر مشتمل پر ایک میمورنڈم پیش کیا۔ایم ایل اے نے گورنر کو اپنے حلقہ کی ترقیاتی ضروریات کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ پوگل، چملواس، رام سو اور سمبر کے ہائی سکولوں کا درجہ بڑھایا جانا چاہئے۔ علاوہ ازیں مختلف سڑکوں کی تجدید و مرمت کے لئے رقومات واگذار کی جانی چاہئیں۔انہوں نے گورنر سے ایس ایس اے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی درخواست کی۔گورنر نے ایم ایل اے کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔