تازہ ترین

لار کے وارڈ نمبر 2 میں 20 دن سے ٹرانسفارمر خراب

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد ملک
مہور//مہور کے گاؤں لار کے وارڈ نمبر 2 میں 20 دنوں سے 63Kv کا ٹرانسفارمر خراب پڑا ہے جس کے باعث وارڈ نمبر 2 کے لوگ گھپ اندھیرے میں ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ20 دن پہلے ٹرانسفارمر خراب ہوگیا تھا جس کی محکمہ نے ابھی تک مرمت نہیں کی۔ لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ وہ محکمہ کو وقت پر کرایہ بھی ادا کرتے ہیں لیکن ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے میںدیری کیوں ہو رہی ہے۔علاقہ کے لوگ نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مانگ کی ہے کہ وہ ٹرانسفارمر کو جلد سے جلد ٹھیک کروائیں ۔