تازہ ترین

معرکہ لنگیٹ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//لبریشن فرنٹ ( آر )،پیپلز لیگ، حریت (جے کے) اورسالویشن مومنٹ نے معرکہ لنگیٹ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آزادی کو حصول مقصد تک جاری رکھا جائے گا۔مسلم لیگ نے کے ایک وفدنے قائمقام چیئرمین عبدالاحد پرہ کی قیادت میں لنگیٹ ہندوارہ جاکرفرقان احمد کے جنازے میں شرکت کی۔وفدمیں وحید احمد گوجری، محمد یوسف راتھر اور عبدالقیوم بھی شامل تھے ۔اس موقع پر عبدالاحد پرہ نے تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت کے تقدس اور جموں کشمیر کی آزادی کے گلشن کی آبیاری اپنے گرم گرم لہو سے کرنے والے ہی حقیقت میں ملت و قوم کے معمار ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ ہندوستان کی ضد اور ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ ساتھ معصوم انسانوں کے لہو کو بے دریغ بہایا جارہا ہے۔لبریشن فرنٹ ( آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو اور ایڈوکیٹ ایوب راٹھور نے لیاقت احمد لون ( ہرون سوپور) اور فرقان احمد ( لنگیٹ ) کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے مشن برائے آزادی کو اس کے حتمی انجام تک پہنچانے کے لئے وعدہ بند ہیں ۔پیپلز لیگ کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی نے خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدری کرتے ہو ئے کہا کہ ہم ان کے مشن برائے آ زادی کو اس کے حتمی انجام تک پہچانے کیلئے وعدہ بند ہے ۔حریت (جے کے)نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جنگجوئوں نے کشمیر نے اپنی اٹھتی جوانیوں کا نذرانہ پیش کر کے جو  آزادی کا عنوان تحریر کیا کہ اس مشن کو ہر حال میں تکمیل تک پنچایا جائے گا۔سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان جانبازوں کے مشن کو حتمی انجام تک پہنچانے کے وعدہ بند ہیں۔انھوں نے سوگوار گھرانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔
 

قربانیوں کی حفاظت کیلئے اتحاد لازمی :لشکر

سرینگر// لشکر طیبہ چیف محمودشاہ نے ہندواڑہ جھڑپ میںجاں بحق ہوئے جنگجوئوںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جنگجوئوں کا تعلق لشکر طیبہ سے نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ حاکم الرحمان کا قتل کسی جنگجو تنظیم نے نہیں بلکہ پولیس نے کیاہے ۔ترجمان لشکر طیبہ ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی جانب سے موصولہ بیان میں کہا ہے کہ الیکشن 2019کے پیش نظر مودی سرکار نے تحریک آزادی کو دبانے کیلئے وسیع پیمانے کا قتل وغارت کا منصوبہ بنارکھاہے ۔لشکر چیف نے کہا کہ دستیاب معلومات کے مطابق پہلے چالیس لوگوں کی لسٹ تیار کی گئی تھی اوراب 192لوگوں کو قتل کرنے کا منصوبہ مرتب کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے کان اورآنکھیں کھلی رکھنے کے ساتھ ساتھ حریت قیادت پر اعتماد رکھنا ہوگا۔محمود شاہ نے کہا کہ اتحاد ہماری طاقت ہے جوقربانیوں کو بچانے کا واحد ذریعہ بھی ہے ۔انہوںنے حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے میں اپنا مثبت کرداراداکریں ۔
 

کشمیریوں کی منصوبہ بندنسل کشی:تحریک المجاہدین 

سرینگر//تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک المجاہدین کے ضلع کمانڈرلیاقت احمد لون عرف کمانڈر عمر خالد بھارتی فورسز کا آپریشن ناکام بناتے ہوئے کئی فورسز اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کرنے کے بعدجاں بحق ہو گئے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ اس وقت ہوا جب سینکڑوں کی تعداد میں فوجیوں نے ایک وسیع علاقہ کا کریک ڈائون کیا مگر جنگجوئوں نے کمانڈر عمر خالد کی قیادت میں فورسز پر حملہ کر دیااور کئی جنگجو محاصرہ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ بیان کے مطابق کمانڈر عمر خالد اور ان کے ہمراہ حزب المجاہدین سے وابستہ فرقان جاں بحق ہو گئے۔اس دوران شیخ جمیل الرحمان نے خانیار میں ڈاکٹر عبدالاحد ساکن لال پورہ لولاب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی حکومت جموں و کشمیر میں تحریک پسندوں اور اسلامی سکالروں کے قتل عام سے عوام کو خوفزدہ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔انہوں نے ڈاکٹر عبدالاحد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی تحریک پسندوں کوجاں بحق کر کے نامعلوم بندوق برداروں کے کھاتے میں ڈالا گیالیکن یہ نامعلوم بندوق بردار بھارتی فورسز اور ان کے ایجنٹ ہیں جو منصوبہ بندی سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔
 
 
 

ہلاکتوں کا مقصد قیادت کو خوفزدہ کرنا ہے:مزاحمتی خیمہ 

سرینگر//حریت (گ) کے ایک وفد نے بومئی سوپور جاکر حاکم الرحمان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وفد بلال صدیقی، سید محمد شفیع ، حمید الٰہی اور مولوی بشیر عرفانی پر مشتمل تھا۔وفد نے حریت کارکن کی ہلاکت کوبزدلانہ کارروائی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی بہیمانہ کارروائیوں سے قافلۂ حق وصداقت کو اپنے مشن سے باز نہیں رکھا جاسکتا۔ پیپلز فریڈم لیگ کے چیئر مین محمد فاروق رحمانی نے حریت کارکن حاکم الرحمان ،منور آباد میں کپواڑہ کے عبد ا لا حد اور حضرت بل میں دو اور  افراد کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں مختلف طاقتوں کی اقتصادی اور فوجی مقاصد کے لئے محاذ آرائی نے خطے میں عدم استحکام پیدا کیا ہے جس نے کشمیر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے حالیہ ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح خونین واقعات اور حادثات کومزاحمتی قیادت اورریاستی عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں حالیہ ہلاکت خیز وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی وارداتیں انجام دینے والوں کا مقصدقیادت کو خوفزدہ کرنا ہے تاکہ وہ ریاست کے پْر امن حل سے دستبرداری اختیار کریں۔