تازہ ترین

امیر آباد ترال کامحاصرہ اور گھر گھر تلاشیاں

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سید اعجاز ترال
ترال//امیر آباد ترال کو فورسز نے کئی گھنٹوں تک محاصرے میں لے کرگھر گھر تلاشیاں لیں تاہمگاوں میں کوئی بھی قابل اعتراض چیز یا افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔جنوبی قصبہ ترال سے ایک کلو میٹر دور امیر آباد(درمبل)علاقے کوفوج فورسز اور ایس او جی نے سوموار کے روز بعد دوپہر مشترکہ طور دن کے ایک بجے کے قریب اچانک سخت محاصرے میں لیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا گاوں میں ایسا ماحول پیدا ہوا شاید کوئی بڑا محاصرہ ہونے والا ہے تاہم بعد میں گھر گھر تلاشیاں لی گئیلیکن بستی سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نا ہی کوئی قابل اعتراض چیز برآمد ہوئی ۔