تازہ ترین

بالہن ادھمپور میں جے کے بنک کے بزنس یونٹ کاافتتاح

صنعتیں ریاستی اقتصادیات کی ریڑھ کی ہڈی:پرویزاحمد

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//صنعتیں جے کے بنک کی بنیادی گاہک اور ریاست جموں وکشمیر کی اقتصادیات کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور جموں کشمیر بنک  ریاست کے اطراف واکناف میں ہر فرد کو صنعتوں کیلئے سرمایہ فراہم کرے گا۔ان باتوں کا اظہار جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے سیکاپ انڈسٹریل ایسٹیٹ باتل بالہن ادھمپور میں بنک کے بزنس یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  اس بزنس یونٹ کا افتتاح ممبر اسمبلی پون گپتا،ڈپٹی کمشنر ادھمپور روندر کمار اور جی ایم سیکاپ ادھمپور راجیش پاڈوہ کے علاوہ چیمبرآف کامرس اینڈ اندسٹریز کے ذمہ دار روی کمار بلگوریا،صارفین اور ضلع ادھمپور کے تجارتی طبقوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں کیا گیا۔بعد میں ایم ایل اے پون گپتا نے بنک کے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔اس موقع ایم ایل اے پون گپتا  نے  پرویز احمد کی قیادت میں بنک کی تیز تر ترقی کی سراہنا کی، جنہوں نے مشکل حالات میں جے کے بنک کو منافع کی راہ پر گامزن کیا ۔انہوں نے  کہا کہ ریاست کے پی ایس یو جو کہ نقصان سے دوچار تھے، صرف جے کے بنک اور جے کے ایس پی ڈی سی کے تعاون سے ہی منافع بخش ادارے ثابت ہوئے ۔انہوں نے جے کے بنک عملے کی محنت ولگن کی ستائش کی۔ڈپٹی کمشنر ادھمپور روندر کمار نے چیئرمین اور جے کے بنک کو مبارک باد پیش کی ۔افتتاحی تقریب کے بعد ایک نشست کا انعقاد ہوا جس میں جے کے بنک چیئرمین نے معروف تاجروں اور معزز شہریوں کے ساتھ ادھمپور ضلع کے کاروباری و صنعتی احوال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔