ڈاکٹرسامون نے ایس آر ٹی سی کے بحالیاتی منصوبے کا جائزہ لیا

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر //پرنسپل سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر سامون نے ایک میٹنگ کے دوران جے کے ایس آر ٹی سی کے بحالیاتی منصوبے کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں ایم ڈی ایس آر ٹی سی ڈاکٹر منموہن سنگھ اور کئی دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ایس آر ٹی سی کے پاس ایسی304 بسیں اور201 ٹرک ہیں جنہوں نے پہلے ہی دس سال سے25 سال کی زندگی مکمل کر لی ہے۔علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ کارپوریشن کے پاس اس وقت گاڑیوں کی تعداد915 ہے اور یہ تعداد1989 میں1600 تھی۔ایم ڈی نے کہا کہ جے کے ایس آر ٹی سی نے پہلے ہی550 بسوں اور600 ٹرکوں کا ایک بحالیاتی منصوبہ تیار کیا ہے جسے سرکار کی طرف سے رقومات کی فراہمی کے بعد مرحلہ وار طریقوں پر عملایا جائے گا۔

تازہ ترین