تازہ ترین

محکمہ جنگلات کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

رمیش کیسر
راجوری+نوشہرہ //نان گزیٹیڈ فارسٹ آفیسرز ایسو سی ایشن نے راجوری اورنوشہرہ میںاپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاجی دھرنے کی قیادت وید پرکاش شرما کررہے تھے ۔اس موقعہ پر ملازمین نے مانگ کی کہ تنخواہوں میں تفاوت دور کی جائے اور انہیں ڈھائی دن کی اضافی تنخواہ دی جائے ۔ انہوں نے رسک الائونس ،اراضی ملازمین کی مستقلی اور بروقت ترقی دینے کے مطالبات بھی اجاگر کئے ۔انہوں نے ریاستی گورنر سے اپیل کی کہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیں جس کیلئے وہ کئی عرصہ سے جدوجہد کررہے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ اگر ان کے مطالبات پورے ہوئے تو وہ احتجاج کا راستہ بھی اختیار کرسکتے ہیں ۔