تازہ ترین

فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکروں کی احتجاجی ریلی

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

راجوری //اپنے مطالبات کے حق میں فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکروں نے راجوری میں احتجاجی ریلی نکالی اور محکمہ صحت کے خلاف نعرے بازی کی ۔اس دوران خاتون ملازمین نے سی ایم او دفتر سے ریلی نکالی جو گوجر منڈی سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجوری کے دفترکے باہر اختتام پذیر ہوئی ۔ملازمین کاکہناتھاکہ انہیں وقت پر تنخواہ بھی نہیں ملتی اور حکام ان کے مطالبات پورے کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ۔انہوں نے بتایاکہ پچھلے سال ان کی تنخواہیں ڈیڑھ سال بعد واگزار کی گئیں اور آج چھ ماہ سے ان کی تنخواہ بالکل بند ہے ۔انہوں نے مانگ کی کہ ان کی ڈی پی سیز کی جائے اور تنخواہ بروقت ادا کی جائے ۔انہوں نے انتباہ دیاکہ مطالبات پورے ہونے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔