تازہ ترین

تھنہ منڈی میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے خوف

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

طارق شال
 
تھنہ منڈی // تھنہ منڈی میں ان دنوں آوارہ کتوں کا اسقدر خوف پیداہو گیا ہے کہ کمسن بچے سکول جانے سے بھی ڈر تے ہیں ۔ قصبہ تھنہ منڈی میں آوارہ کتوں نے سرکاری ہسپتال کے علاوہ دیگر سرکاری عمارتوں میں ڈھیرا جما رکھاہے جہاں سے گزرتے ہوئے سکولی بچے خوف کھاتے ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے ان آوارہ کتوں نے متعدد بھیڑ بکریوں کو اپنا نوالہ بنا لیاہے تاہم متعلقہ حکام اور میونسپل کمیٹی انہیں ٹھکانے لگانے میں بے بس ہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر تھنہ منڈی میں ان آوارہ کتوں نے اپنے بچے بھی پیدا کئے ہوئے ہیں جن کے پاس سے گزرنا مشکل ہوجاتاہے ۔ان کا الزام ہے کہ یہاں دانستہ طور پر کتے آوارہ چھوڑ دیئے گئے ہیں جنہیں یہاں سے کسی دوسری جگہ منتقل کیاجائے کیونکہ لوگوں کی جان کو ان سے خطرہ لاحق ہے ۔اس ضمن میں ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کبیر احمد ملک نے بتا یا کہ سپریم کورٹ کے قانون کے مطابق کسی بھی زندہ چیز کو جان سے مارنا قانونی جرم ہے ۔ وہیںایس ڈی ایم تھنہ منڈی محمد افضل مرزاکاکہناہے کہ انہیں آوارہ کتوں کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے اور ان سے انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔