تازہ ترین

جموں یونیورسٹی میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں مردوں کے مقابلے منعقد

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں// جمنیزیم ہال جموں یونیورسٹی میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں مردزمرے کے مقابلے دوسرے روز بھی بڑے جوش وخروش کے ساتھ بدستور جاری رہے اور ٹورنامنٹ کے دوسرے روز ڈاکٹر دا¶د اقبال بابا ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن جموں یونیورسٹی نے میچوں کامشاہدہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کاوشوں کی سر اہنا کی ہے ۔اس مقام پر سمیش شرما‘ مہیش شرما ‘ وجے کمار‘جتیندرسنگھ‘ کے علاوہ ڈاکٹر رمن گپتنا‘وکاس کارلوپیا‘ جے بھارت اورراج کماربخشی موجود رہے۔تفصیلات کے ساتھ نتائج اس طرح رہے:۔ جی ڈی سی ریاسی نے وائی سی ای ٹی کو3-1 سے ہرایا جبکہ جی ڈی سی اکھنور نے تریکوٹہ نگر ڈگری کالج کو3-2 سے ہرایا اوراسی طرح جی جی ایم سائنس کالج نے جی ڈی سی راجوری کو3-0 سے جی ڈی سی اودھمپور نے بھی جی ڈی آر ایس پورہ کو3-0 اور جی ڈی سی کٹھوعہ نے بھی اسی طرز کا سکور بناکر ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کو3-0 سے ہرایا جبکہ جی سی ای ٹی نے ایم اے ایس ایم کالج کو3-1 اورجی ڈی سی رام نگر نے جی ڈی سی پلورا کو بھی 3-1- سے شکست دیدی۔قابل ذکرہے کہ میچ زیرانتظام رویش وئید‘ وکرم جموال‘ گورو شرماµ راکیش ورما‘سنجیو شرما‘ نریندرشرما ‘ گورو جموال اورانکت شرما کے کھیلے گئے۔کھیل کے میدان میں کھو کھو مین اینڈ وومن سیکشن کے آخری نتائج تک جی سی ڈبلیو اودھمپور نے جی ڈی سی اکھنور کو01پوائنٹ یعنی 04-03 سے ہرایا جبکہ جی ڈی سی کٹھوعہ نے جی ڈی سی ریاسی کو04پوائنٹوں سے یعنی10-06سے ہرادیااور جی ڈی سی ہیرانگر نے جی ڈی سی آرایس پورہ کو06پوائنٹس سے یعنی 07-01 سے شکست دیدی۔مین سیکشن میں جی ڈی سی سانبہ نے پی جی ڈیپارٹمنٹ کو01پوائنٹ 09-08 سے ہرایاجبکہ جی ڈی سی ریاسی نے جی ڈی سی بسولی کو13پوائنٹوں یعنی14-01 سے ہرایا اور جی ڈی سی اودھمپور نے جی ڈی سی بلاور کو23پوائنٹوں سے یعنی25-02 کے سکور بنا کر شکست دیدی۔میچ زیرنگرانی انیل شرما‘ اجے گپتا‘ انل کمار‘جگدیو سنگھ‘اصرار‘شوالی‘ گگن‘کچن کھیلے گئے۔