مزید خبرں

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

بی جے پی نے حقیقی معنوںمیںخواتین کو بااختیار بنایا:وجیہ راہٹکر

یو این آئی
 
جموں// بی جے پی مہلا مورچہ کی قومی صدر وجیہ راہٹکرمنگل کو جموں پہنچیں جہاں انہوں نے پارٹی مہلا عہدادران، کارکنان کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ ریاست کے اندر مہلا مورچہ کی سرگرمیوں اور تنظیمی ڈھانچہ متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ وجیہ راہٹکر نے کہاکہ بی جے پی سرکار نے صحیح معنوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے انقلابی کام کئے ہیں۔ اجولہ، سکل ڈولپمنٹ کے لئے متعدد فلاحی اسکیمیں شروع کی گئیں ۔ خواتین کے بنیادی خانگی مسائل کو حل کرنے پر مودی سرکار نے خصوصی توجہ دی ہے جس کی وجہ سے ہر جگہ خواتین بقول ان کے خوش ہیں۔کام کاج کے مقامات پر خواتین کے لئے سازگار ماحول تیار کیاگیاہے، زچہ بچہ کی صحت کے لئے کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں جن کی عمل آوری میں بھاجپا مہلا مورچہ اہم رول ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2019کے لوک سبھا چناو¿ میں بھاجپا کی جیت میں خواتین اہم رول ادا کریں گیں۔انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ لوگوں کی فلاح وبہبودی کو یقینی بنانے کے لئے ڈاکٹر شیامہ پرساد مکھرجی کے نقش قدم پر چلیں۔ موصوفہ نے مورچہ لیڈران سے کہاکہ وہ اپنی سرگرمیوں میں توسیع دیں تاکہ ہر الیکشن میں بھاجپا جیت درج کرے۔ انہوں نے 2019انتخابات پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے مودی ایپلی کیشن استعمال کرنے پرزور دیا۔ اس سے قبل انہوں نے گنگیال میں اجول یوجنہ کے مستفیدین سے تبادلہ خیال کیا۔ گھر گھر تبادلہ خیال کے تحت انہوں نے مستفیدین کے گھروں میں چائے بھی نوش فرمائی۔بی جے پی ریاستی صدر راویند رینہ ،رشیم سود،مہلا مورچہ ریاستی صدر رجنی سیٹھی، سنگیتا ڈوگرہ، شجیلاگپتا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ موصوفہ نے پارٹی صدر دفتر تریکوٹہ نگر میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور مودی سرکار کی طرف سے خواتین کی فلاح وبہبودی کے لئے چلائی جارہی اسکیموں پر روشنی ڈالی۔یو این آئی
 

متعدد وفود خورشید گنائی سے ملاقی

جموں //کئی عوامی وفود نے یہاں جے کے گورنرس گریوینس سیل میں ایک عوامی رابطہ پروگرام کے دوران گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔جو وفود اوراشخاص مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اُن میں جموں تحصیل کواپریٹو مارکیٹنگ سوسائٹی، سابق ایم ایل سی میجر جنرل گووردھن سنگھ جموال، کھیری گاو¿ں کا وفد، بندورہ سانبہ، کسان کلیان سمتی کٹھوعہ، پی ایچ ای ورکرس ایسوسی ایشن، پی ایچ ای محکمہ کے آئی ٹی آئی تربیتی یافتہ ملازمین، پی او جے کے ،کے بے گھر کنبے، جے اینڈ کے کنٹریکچول لیکچرارس(10+2 ) فورم، موٹر گیراجز ڈرائیورس اینڈ ورکرس یونین، جے اینڈ کے ایس آر ٹی سی ملازم یونین شامل تھے۔مشیر موصوف نے تمام وفود کے مطالبات غور سے سُنے اور ان پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کئی ایک مسائل کو موقعہ پر ہی حل کرنے کے احکامات دیئے جبکہ دیگر معاملات کو متعلقہ محکموں کو ریفر کیا گیا۔
 

خورشید گنائی نے زراعت، باغبانی اور پھولبانی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

جموں//گورنر کے صلاح کار خورشید احمد گنائی نے محکمہ زراعت کے افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں کی بہبودی کے لئے تمام تر اقدامات انجام دیں۔انہوں نے زرعی شعبے کو بڑھاوا دینے اور کسانوں کو اپنے کھیتوں سے زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے کے لئے کوششیں کرنے کی ہدایت دی۔مشیر موصوف نے ان باتو ںکا اظہار محکمہ زراعت ، باغبانی اور پھولبانی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں بلائی گئی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر فلوری کلچر جموں ببیلا رکوال ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر انورادھا گپتا ،کمشنر جے ایم سی اروند کوتوال ، ایڈیشنل ڈی ڈی سی ثریا جبین،ڈائریکٹر محکمہ زراعت ایچ کے رازدان ، مختلف اضلاع چیف ایگریکلچر افسران جے ای ڈی اور ہاوسنگ بورڈ کے نمائندگان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ کے دوران مشیر نے کہا کہ محکمہ زراعت کا اصلی مقصد کسانوں کی بہبودی اور ترقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے تمام تر کوششیں انجام دی جانی چاہئیں۔انہوں نے کسانوں کو رین واٹر ہاروسٹنگ اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طریقہ کار سے بہتر فصل اُگانے اور آبپاشی کے پانی کا استعمال کرسکتے ہیں۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ دیہات میں کمیونٹی واٹر سٹریکچرس تعمیر کریں تاکہ بہتر کاشت کے لئے پانی کا ذخیرہ کر کے استعمال میں لایا جاسکے۔صلاح کار نے باسمتی چاول کو اُگانے اور اُسے مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔مشیر موصوف نے کسانوں کے لئے باقاعدہ طور پر جانکاری کیمپ منعقد کرانے کی ہدایت دی تاکہ کسان جدید ٹیکنالوجی سے واقف کرائے جاسکیں۔پھولوں کی کاشت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے خورشید گنائی نے کہا کہ تجارتی سطح پر پھولوں کی کاشت کا روشن مستقبل ہے اور گورنر کی انتظامیہ اس سلسلے میں تمام طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے مختلف علاقوں میں تفریحی پارکوں کے رکھ رکھاﺅ اور وہاں دیدہ ذیبی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے چھنی ہمت اور گاندھی نگر میں بالخصوص موجودہ پارکوں کو ترقی دینے کی ہدایت دی ۔میٹنگ میں حکومت ہند کی طرف سے باسمتی کے لئے کم سے کم قیمت خرید مقررکرنے پر بھی غور و خوض کیا گیا تاکہ ریاست کے 92ہزار باسمتی اُگانے والے کسانوں کو فائدہ ہو۔سانبہ علاقے میں کیڑے مار ادویات سے پڑنے والے منفی اثرات ، فصل کو بندروں سے بچانے ، نامیاتی کاشتکاری کے علاوہ واٹر ہاروسٹنگ مسائل پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی۔اس سے قبل سیکرٹری ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ منظور احمد لون نے محکمہ کی کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا۔ 
 
 
 

 

تازہ ترین