تازہ ترین

این سی ایس یوکااین ایس ایف اُمیدوارکی جیت پرجشن

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//جموں یونیورسٹی میں ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر کے زیرنگرانی منعقدہونے والے طلباءیونین انتخابات کےلئے این ایس ایف اُمیدوار رجت سلگوترہ کی جیت پرمسرت کااظہارکیاہے ۔اس سلسلے میں پریس کے نام جاری بیان میں افتخارچوہدری اوریش وردھن نے کہاکہ نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین نے سیکولراُمیدوارکی حمایت کی ۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام طلباءکاشکریہ اداکرتے ہیں جنھوں نے سیکولر امیدوارکوکامیاب کیا۔انہوں نے کہاکہ کل 29 ووٹ پول ہوئے جن میں سے 17 ووٹ رجت سلگوترہ کوحاصل ہوئے۔انہوں نے کہاکہ اے بی وی پی کی فرقہ وارانہ سیاست سے طلباءیونین کودوررکھنے اوراسے شکست دینے کےلئے این سی ایس یونے این ایس ایف کے سیکولراُمیدوارکوکامیاب کرایا۔ افتخار چوہدری نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمدعبداللہ نے آپسی بھائی چارے اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کوفروغ دیااورہم ان ہی کے مشن کوآگے بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ این ایس ایف کے صدروکاس شرمانے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فرقہ وارانہ طاقتوں کوشکست فاش دینے کےلئے پرعزم ہیں۔