تازہ ترین

گوجربکروال دیش تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ

جے ڈی اے و محکمہ جنگلات پر طبقہ کو ہراساں کرنے کاالزام

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں//گوجربکروال دیش تحریک انصاف نے جے ڈی اے اور محکمہ جنگلات پر طبقہ کے ساتھ نابرابری سلوک اور ناجائزقبضہ کی آڑ میں طبقہ کو ہراساں کرنٰے کالزام لگایا ہے۔تنظیم کے ریاستی صدر نزاکت کھٹانہ نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ناجائز قبضہ جات کے آڑ میں جے ڈی اے اورمحکمہ جنگلات کے افسران طبقہ کو غیرقانونی طورپرہراساں کررہے ہیں ۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ متعلقہ ذمہ دارا ن افسران مذہب کے نام پر طبقہ کے ساتھ نابرابری سلوک کارویہ اپنا رہی ہے جبکہ ریاستی ہائی کورٹ کے صادر احکامات میں صاف طورپر ہدایت دی گئی ہے کہ موقع کی صورتحال جوں کی توں رہنے دی جائے لیکن افسوس کامقام یہ ہے کہ متعلقہ ذمہ داران افسران عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طبقہ کو تنگ طلب کررہی ہے ۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ حکومت ہند نے گوجرطبقہ سے وابستہ پریوار وں میں راشن کارڈ© کے علاوہ بجلی کنکشن‘ آدھارکارڈ فراہمی کے باوجو د مذہب کی بنیاد وں پرہراساں و تنگ طلب کیا جارہاہے جس کے پیش نظر رکھ رائے پور‘ بھگوتی نگر‘ جموں نکی توی‘ گوجربستی‘ ڈوڈہ بستی‘ رکھ رائے پورستواری ‘ میں بسکین دار طبقہ کے لوگ کافی تنگ ہوچکے ہیں۔ کھٹانہ نے ریاستی انتظامیہ سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے طبقہ کے پریوار وں کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیںآزادانہ اورمساوی طورپر زندگی بسرکرنے کے حق سے محروم نہ کرنے مطالبہ کیا ہے۔