صوبہ جموں میں رہبر تعلیم اساتذہ کی ضلع سطحی ہڑتال جاری

مطالبات پور ے نہ ہونے تک احتجاج جاری رہیں گے : فورم چیرمین

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 جموں // رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کی طرف سے دی گئی ایک ہفتہ کی ضلعی سطحی بھوک ہڑتال کی کال دوسرے روز بھی جاری رہی ۔یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق صوبہ جموں کے بیشتر اضلاع میں اساتذہ نے گذشتہ روز سے ضلع صدر مقامات پر بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے جو کہ منگل کو دوسرے روز میں داخل ہوئی - اساتذہ دوسرے روز بھی ضلع صدر مقامات پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ساتویں پے کمیشن کی واگذاری کے علاوہ تنخواہوں کو مرکز سے ڈی لنک کرکے ریاستی بجٹ سے واگذار کر نے کا مطالبہ کر رہے ہیں - صوبہ کے ضلع رام بن میں فورم کے ضلع صدر فاروق احمد رونیال کی قیادت میں اساتذہ ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ ان کے علاوہ فورم سٹیٹ ایڈوائزر حاجی مشتاق ملک ، سینئر لیڈر بہاری لعل، سینئر ضلع نائب صدر تیرتھ سنگھ بلوال ، سیوا سنگھ ، زونل صدرور بانہال بہار میر ، گول آصف احمد ،بٹوت زہیر سوہل رام بن،س±ریندر سنگھ ، کھڑی فاروق وانی ، اکھڑال فردوس کٹوچ کے علاوہ حفیظ الرحمان کاکا رام دیگر فورم عہداران اور اساتذہ ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں - اودہم پور میں ضلع صدر کلدیپ سنگھ کٹوچ کی قیادت میں جاری بھوک ہڑتال میں ان کے علاوہ فورم کے ریاستی سینئر نائب صدر بھوپیندر سنگھ ،پریتم دیوان کےعلاوہ دیگر فورم لیڈران موجود ہیں - ریاسی میں یہ ہڑتال فورم ضلع صدر بہادر سنگھ کی قیادت میں جاری ہے - کشتواڑ میں ضلع صدر محمد حفیظ کی قیادت میں جاری ہے - اس طرح سے پونچھ میں ضلع صدر حمید نباز کی قیادت میں جاری احتجاج میں فورم کے ریاستی ممبران ایم ایم پٹھان ،محمد خلیل کے علاوہ دیگر فورم عہداران اور اساتذہ ان کے ہمراہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں - راجوری میں فورم ضلع صدر آفتاب تانترے کی قیادت میں یہ بھوک ہڑتال جاری ہے - اس دوران بھوک ہڑتال کے چلتے ریاسی میں ایک استاد کی طیبیت خراب ہونے کی وجہ سے ا±سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جا تی ہے -فورم کی طرف سے دی گئی یہ ضلعی سطح کی بھوک ہڑتال 16 ستمبر تک جاری رہے گی -اور اس کے بعد صوبہ کشمیر میں یہ احتجاج جاری رہے گا - فورم چیر مین فاروق احمد تانترے کےمطابق جب تک نہ ا±ن کے جائز مطالبہ کو پورا نہ کیا جائے گا فورم کی طرف سے یہ ریاست گیر احتجاج جاری رہے گا ۔
 

تازہ ترین