تازہ ترین

’عربی زبان کا ہندوستانی زبانوں پر اثر‘

کشمیر یونیورسٹی میں دو روزہ قومی سیمینارشروع

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے شعبۂ عربی کی طرف سے منعقد کردہ ’’عربی زبان کا ہندوستانی زبانوں پر اثر‘‘ کے عنوان کے تحت دو روزہ قومی سیمینار کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کیا ۔ا س موقعہ پر پروفیسر مصدق امین صحاف ڈین اکیڈمک افیرس مہمانِ ذی وقار تھے۔صدر شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی اور آل انڈیا عربک ٹیچرس اینڈ اسکالرس ایسوسیشن کے سربراہ پروفیسر محمد نعمان خان نے کلیدی خطبہ دیا۔ انھوں نے قدیم زمانے سے چلے آرہے ہند عرب تجارتی اور تمدنی تعلقات کا پر روشنی ڈالی جس کا ہندوستانی زبانوں پر براہ راست اثر رہا ہے۔ انھوں نے چند لسانی مطالعوں کا حوالہ دیا جن میں ہندوستانی زبانوں پر عربی اور فارسی کے گہرے اثرات کو تسلیم کیا گیا ہے۔صدر شعبہ عربی پروفیسر صلاح الدین ٹاک نے رسمی طور پر مہمانوں کا استقبال کیا۔سیمینار کے منتظم ڈاکٹر عبد الرحمن ونی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیاجبکہ ڈاکٹر طارق احمد آہنگر نے افتتاحی نشست کی نظامت فرائض انجام دیے۔