نوا ز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 لاہور//سابق پاکستانی وزیرِاعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔بیگم کلثوم نواز کافی عرصے سے علیل تھیں اور انہیں علاج کے لئے لندن منتقل کیا گیا تھا۔22 اگست2017 کو لندن میں کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔بعد ازاں یکم ستمبر 2017کو لندن میں انکے گلے کی کامیاب سرجری کی گئی تھی۔ 20 ستمبر کو تیسری سرجری ہوئی تھی۔اس کے بعد کلثوم نواز کی طبیعت کچھ بہتر ہوئی تھی تاہم رواں سال میں ان کی طبیعت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی تھی۔رواں سال جون کے مہینے میں کلثوم نواز کو اچانک دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔وہ 1950 میں صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پیدا ہوئی۔ابتدائی تعلیم انہوں نے لاہور سے ہی حاصل کی اور اردو شاعری میں ایم اے کیا، بعد ازاں انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔کلثوم نواز نے 1971 میں نواز شریف سے شادی کی تھی، جن سے ان کے 2 بیٹے اور 2بیٹیاں ہیں۔بیگم کلثوم نواز فوجی بغاوت کے بعد1999 سے 2002 تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدر بھی رہیں۔کلثوم نواز ایک مرتبہ رکن قومی اسمبلی بھی رہی اور انہوں نے 2017 کے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 لاہور سے کامیابی حاصل کی تھی۔
 

تازہ ترین