تازہ ترین

سوپور میں المناک صورتحال

دلہن بھائی کی لاش کی منظر رہی

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

غلام محمد
سوپور // ہارون سوپور کے جنگجو کے بہن کی شادی منگل کو ہورہی تھی لیکن شادی کا دن ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انکی بہن کی شادی کافی پہلے طے کی گئی تھی اور منگل کو اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد ہونا تھا۔سوموار کو اسکی بہن کی مہندی رات تھی اور منگل کی صبح جب گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے اور شادی کی تقریب میں سبھی خوش دکھائی دے رہے تھے تو انہیں اس بات کی اطلاع ملی کہ دلہن کا بھائی لنگیٹ میں جاں بحق ہوگیا ہے۔دلہن، جسے اپنے دلہے کا انتظار تھا ،اپنے بھائی کی لاش لینے کا انتظارکرنے لگی۔گائوں میں صف ماتم بچھ گئی اور شادی کی تقریب ماتم کدے میں تبدیل ہوئی۔