تازہ ترین

ہندوستان کے دستور نے ملک وقوم کو آج بھی مستحکم رکھاہے :چھگن بھجبل

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

ممبئی// این سی پی کے سنیئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلٰی چھگن بھجبل نے کہاکہ ہندوستان کے دستور نے آج ایک عرصہ گزر جانے کے باوجود ملک کو مضبوط اور مستحکم ہے اور مستقبل میں بھی ہمیں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملک وقوم کو متحد رکھتے ہوئے فرقہ پرستوں اور تفرقہ پیداکرنے والوں کو شکست دینا ہوگا۔آج یہاں آل انڈیا مسلم اوبی سی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام "سمودھان سمان سمیلن" یعنی احترام دستور کانفرنس کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے چھگن بھجبل نے مزید کہاکہ ملک کے عوام کو پھوٹ ڈال کر تقسیم اقتدار حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے اور ملک کی ترقی وخوشحالی سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ان کا مقصدلوگوں کو توڑ کر کرسی حاصل کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اوبی سی سے وابستہ افراد کو ہر حال میں ریزرویشن ملنا چاہیئے ،کیونکہ ان کے پیشہ کے لحاظ سے انہیں یہ حق چاہیئے ۔اگر موجودہ دور میں اس کا فائدہ نہیں اٹھا یا گیا تو مستقبل میں دشواری کا سامنا ہوگا۔ہندوؤں میں اوبی سی کو جو ریزرویشن کا حق ملا ہے ، اس کے لیے مسلمانوں کو بھی اس درجہ میں ریزرویشن حاصل ہونا لازمی ہے ۔چھگن بھجبل نے کہاکہ مسلمانوں کا بھی اس ملک پر اتنا ہی حق ہے ، جتنا دیگر فرقوں اور طبقات کا ہے ۔ان پر الزمات لگانے والے شرپسندوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں مسلمانوں نے بھی کندھے سے کندھا ملا کر شمولیت اختیار کی بلکہ کئی موقع تاریخ میں ایسے آئے ہیں کہ جب مسلمانوں نے آزادی کی لڑائی میں پہل کی ہے ۔انہوں نے واضح کیاکہ اوبی سی کو ان کاریزرویشن کا27 فیصد حق ملنا ہی چاہیئے ۔یو این آئی