تازہ ترین

مٹھی بھر لوگ رام مندر کی تعمیر کا وعدہ بھول گئے :توگڑیا

12 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

متھر//مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر طنز کستے ہوئے انتر راشٹریہ ہندو پریشد ( اے ایچ پی ) کے صدر ڈاکٹر پروین توگڑیا نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر پر مٹھی بھر لوگ اپنے وعدے کو ہی بھول گئے ہیں۔ مسٹر پروین توگڑیا نے منگل کے روز یہاں صحافیوں سے کہا کہ "جب ایس سی / ایس ٹی ایکٹ کی بات آتی ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ یاد آتی ہے اور جب رام مندر کی تعمیر کی بات آتی ہے تو وہ پارلیمنٹ کو بھول جاتے ہیں اور انہیں عدالت یاد آتی ہے ۔ سونکھ قصبے میں منعقد ہ بین انتر راشٹریہ ہندو پریشد کے ممبران کے چار روزہ پروگرام میں حصہ لینے آنے والے مسٹر پروین توگڑیا نے رام مندر تحریک کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بی جے پی دوہرا معیار اپنا رہی ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ مودی حکومت رام مندر کی تعمیر کے حق میں قطعی نہیں ہے ۔  انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے وعدے کو ہی بھول گئی ہے جبکہ بی جے پی، آر ایس ایس اور وی ایچ پی کے کارکنوں نے لوگوں سے کار سیوا میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ آج آر ایس ایس، وی ایچ پی اور بی جے پی کے کارکنان متضاد حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ لوگ اب خود سے پوچھتے ہیں کہ رام مندر کی تعمیر کیوں نہیں ہو رہی ہے جبکہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی اکثریت کی حکومت ہے ۔ وہ اس سوال کا صحیح طریقے سے جواب نہیں دے پا رہے ہیں۔یو این آئی