تازہ ترین

ڈی پی ایس بڈگام میں انٹر اسکول آرٹ مقابلوں کااہتمام

11 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//بچوں میں آرٹ اور پرتخیل خیالات کو پروان چڑھانے کوفروغ دینے کی کوششوں کے تحت ڈی پی ایس بڈگام میں چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک کے طالبعلموں کیلئے انٹر اسکول آرٹ مقابلوں کااہتمام کیا گیا۔اس مقابلے میں وادی کے مختلف اسکولوں نے شرکت کی۔ان مقابلوں میں طلباء کو قدرتی مناظر کی رنگوں کے ذریعے منظر کشی کرتے دیکھا گیا۔اس موقعہ پر پرووی سی ممتازالنساء سوزاور ڈی پی ایس بڈگام کے پرنسپل محفوظ اسلم بھی موجود تھے۔انہوں نے طلباء کے تخیلی خیالات اور ان کی کوششوں کوسراہا۔مقابلے میں جج کے فرائض ڈی پی ایس بڈگام میں شعبہ آرٹ کے سربراہ آصف اقبال تھے۔اس ومقعہ پر مشہور آرٹسٹوں اور ان کے کام پر مبنی ایک دستاویزی فلم کی بھی نمائش کی گئی۔مقابلے میں طلباء کے دوگروپ تھے۔ایک گروپ میں چٹھی،ساتویں اور آٹھویں جماعتکے بچے تھے جبکہ دوسرے گروپ میں نوین اوردسویں جماعت کے طلباء تھے۔دونوں گروپوں میں ڈی پی ایس بڈگام کے بچوں عائشہ صادق(آٹھویں سی)اورمریم ابراہیم(دسویں اے) نے اول پوزیشن حاصل کی،جبکہ دوسری پوزیشن بھی ڈی پی ایس بڈگام کے ہی طلباء چٹھی  اے کی عریسہ اور نویں ڈی کی عریشہ نے حاصل کی۔تیسری پوزیشن گروپ اے میں کے وی ایس 7thکی سوزین خورشیداور برائٹ ہاریزن اسکول کی چھٹی جماعت کی طالبہ زوہیرہ  مقبول کو ملی،جبکہ گروپ بی میں تیسری پوزیشن ڈی پی ایس بڈگام کی نویں جماعت کی طالبہ لیلومہ نے حاصل کی۔مقابلے کے اختتام پر  پرنسپل نے سبھی شرکاء کا شکریہ اداکیا۔