تازہ ترین

بارہمولہ بانہال ریل سروس 2روز بعد بحال

سروس تاحال100بار معطل رہی

11 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سری نگر//بارہ مولہ بانہال ریل سروس  2روز بعد بحال کر دی گئی جس کی وجہ سے ریل کیروزانہ سفر کرنے والے مسافروں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ جنوبی کشمیر کے اچھ بل اور پلوامہ میں 2جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد سوموار کے روز بارہمولہ بانہال ریل سروس کو 2دن بعد بحال کیا گیا جس دوران سوموار کی صبح سویرے سے ہی پٹری پر سروس کو بحال کیا گیا ہے جسکی وجہ سے ریل کے ذریعے سفر کر نے والے مسافروں نے راحت کی سانس لی ۔واضح رہے جنوبی کشمیر کے اچھہ بل علاقے میں سنیچر کو دوران شب فورسز کے ہاتھوں ایک جنگجو کی ہلاکت اور سرینگر میں ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے نا معلوم افراد کے ہاتھوں غزوۃ الہند سے وابستہ ایک جنگجو کی ہلاکت کے بعد ریل انتظامیہ نے دو روز تک بارہمولہ بانہال ٹریک پر ریل سروس کو احتیاطی طور معطل رکھا تھا،جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے وادی میں ریل سروس شروع ہونے سے آج تک تقریباً 100مرتبہ نا مسائد حالات کی وجہ سے ریل سروس کو احتیاطی طور پر معطل رکھنا پڑا۔